26 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

افکو کووڈ 19- کی وبا سے لڑنے کی کوشش میں حکومت کی مدد میں اہم رول ادا کر رہا ہے: گوڑا

Urdu News

نئی دہلی، وزارت کیمیکل اور کھاد کے تحت ایک سرکردہ کھاد کوآپریٹو ادارہ افکو کووڈ- 19 وبائی بیماری کا مقابلہ کرنے اور اس کے پھیلنے کے اثرات کو کم کرنے میں حکومت کی مدد کرکے اہم کردار ادا کررہا ہے۔

مرکزی وزیر برائے کیمیکل اور کھاد شری ڈی وی سدانند گوڑا نے افکو کی طرف سے مدد کے لئے اس کی تعریف کی ہے۔ کمپنی کے منیجنگ ڈائریکٹر اور سی ای او ڈاکٹر یو ایس اوستھی کو لکھے گئے ایک مکتوب میں انہوں نے کہا کہ دنیا کووڈ۔ 19 وبائی بیماری کے پھیلنے کی وجہ سے ایک بہت ہی مشکل مرحلے سے گذر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس وبائی بیماری سے معاشرے کے خاص طور پر غریب اور حاشیہ پر پڑے طبقے کی زندگیوں اور ان کے ذریعہ معاش پر گہرے اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔ کوویڈ ۔19 پوری دنیا میں بڑے پیمانے پر تباہی مچا رہا ہے۔ اس بیماری کا مقابلہ اکیلے نہیں کیا جا سکتا۔ شری گوڈا نے اس بات پر زور دیا کہ اس سے نمٹنے کے لئے ہم میں سے ہر ایک کی طرف سے کسی نہ کسی شکل میں اجتماعی کارروائی کی ضرورت ہے۔

مرکزی وزیر نے پی ایم کئیرس میں 25 کروڑ روپئے کا تعاون دینے کے لئے افکو کی ستائش بھی کی ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ’’میں بے حد پرجوش ہوں اور میں اس بے لوث کام کے لئے افکو کے منیجنگ ڈائریکٹر ، انتظامیہ ، ملازمین اور شیئر ہولڈرز کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں۔ یہ وبائی مرض کو شکست دینے کے ہمارے اجتماعی عزم کو مستحکم کرنے میں انتہائی معاون ثابت ہوگا۔ “

اِفکو کے سی ای او نے شری گوڑا کا ان کے حوصلہ افزا الفاظ کے لئے شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ’ کووڈ۔ 19 کے خلاف لڑائی میں افکو قوم کے ساتھ کھڑا ہے۔ ہم کسانوں اور دیہی ہندوستان کو اس وبائی بیماری سے بچانے کے لئے اپنی پوری کوشش کر کے ٹرانسمیشن کا سلسلہ توڑنے کی کوشش کر رہے ہیں‘۔

وزارت نے کہا کہ کھاد کمپنیاں پہلے سے ہی پوری صلاحیت کے ساتھ کام کر رہی ہیں تاکہ آنے والے خریف سیزن میں کاشتکار برادری کو مناسب مقدار میں کھاد فراہم کی جاسکے۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More