26 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

اعلیٰ چناؤ کمشنر سنیل اروڑہ نے 2019 کے لوک سبھا انتخابات کے سلسلے میں پنجاب، ہریانہ اور چنڈی گڑھ کی چناؤ تیاریوں کا جائزہ لیا

Urdu News

نئی دہلی، اعلیٰ چناؤ کمشنر سنیل اروڑہ نے آج 2019 کے لوک سبھا کے آئندہ انتخابات کے سلسلے میں پنجاب، ہریانہ اور  مرکز کے زیر انتظام علاقے چنڈی گڑھ کی چناؤ تیاریوں کا جائزہ لیا۔

کمشنر نے پنجاب، ہریانہ اور مرکز کے زیر انتظام علاقے چنڈی گڑھ کے اعلیٰ انتخابی افسروں کے ساتھ ایک جائزہ میٹنگ کی اور پولنگ اسٹیشنوں میں  کم سے کم یقینی سہولتوں سے متعلق مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے سی ای اوز دفاتر کے بنیادی ڈھانچے اور افرادی قوت کو اور زیادہ مستحکم بنانے کے علاوہ فیلڈ سطح پر چناؤ عہدیداروں کی تمام خالی آسامیوں کو پُر کرنے اور الیکٹرونک ووٹنگ مشینوں ؍وی وی پی اے ٹیز کی دستیابی  اورچناؤ مٹیریل ،مناسب بجٹ کی شقوں پر بھی تبادلہ خیال کیا۔پنجاب ہریانہ اور مرکز کے زیر انتظام علاقے چنڈی گڑھ کے اعلیٰ انتخابی افسروں نے اعلیٰ چناؤ کمشنر کو خصوصی نظر ثانی ووٹر ہیلپ لائن(1950) اور آئی ٹی سے متعلق دیگر ایپلی کیشنز کے بارے میں جانکاری دی۔

اس  تبادلہ خیال کے بعد چیف سیکریٹری، ڈی جی پی، داخلہ سیکریٹری اور پنجاب ہریانہ کے دیگر سینئر افسروں کے ساتھ جامع تبادلہ خیال  کیا گیا ۔ مختلف چناؤ  سے متعلق بندوبست کے بارے میں مرکز کے زیر انتظام علاقے چنڈی گڑھ کے منتظم  کے مشیر اور دیگر سینئر افسروں کے ساتھ بھی  آزادانہ، منصفانہ، شرکت پر مبنی اوراعتماد سے پُر طریقے سے پُر امن اور خوش اسلوبی کے ساتھ چناؤ کے انعقاد  کے لئے بھی بات چیت ہوئی۔

اعلیٰ چناؤ کمشنر نے سی ای اوز کو ہدایت دی کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ  ایک یکساں نمبر‘ 1950 ’کے ساتھ سبھی کانٹریکٹ سینٹر ز کو  ووٹروں کے لئے معلومات اور سہولت سے متعلق تمام  چناؤ کے لئے ایک سنگل پوائنٹ کنٹریکٹ کے طورپرعمل  میں لایا جائے گا۔ اس بات کی بھی ہدایت دی گئی کہ ووٹروں کی آسانی اور سہولت کی خاطر ہر پولنگ اسٹیشن میں  کم سے کم یقینی سہولتوں کی دستیابی کو یقینی بنانے کے لئے ضروری اور مقررہ وقت کے اندر کارروائی کی جانی چاہئے۔ اعلیٰ چناؤ کمشنر نے پی ڈبلیو ڈی ووٹرز کی ان کے پی ایس کے اعتبار سے میپنگ کے ساتھ ایک جامع ڈاٹا بنیاد  تشکیل دینے کی فوری ضرورت پر بھی زور دیا، تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جاسکے کہ چناؤ کے دن سبھی پی ڈبلیو ڈی ووٹرس کو مناسب امداد فراہم کی گئی ہے، جو کہ‘‘کوئی بھی ووٹر ووٹ ڈالنے سے محروم نہ رہے’’ کے کمیشن کے مقصد کو پورا کرنے کیلئے  بہت ضروری ہے۔ اعلیٰ چناؤ کمشنر نے ہدایت دی کہ آئندہ لوک سبھا چناؤ کو ووٹروں کے لئے سب سے دوست چناؤ بنایا جانا چاہئے اور معذور افراد اور بزرگ شہریوں کے علاوہ دیگر خصوصی صنف کو تمام ضروری سہولتیں فراہم کی جائیں۔

جناب سنیل اروڑہ نے  ای آر او-این ای ٹی (نیٹ) بی ایل او-نیٹ، انتخابی فہرستوں پر نظر ثانی اور سوویدھا، سمادھان، سُگم اور سی-وی آئی جی آئی ایل(وجل) ایپ  جیسے آئی ٹی ایپلی کیشن کا نفاذ سمیت چناؤ سے متعلق تمام معاملوں پر چناؤ افسروں کی تمام سطحوں کو زبردست اور جامع  تربیت دینے کے بارے میں بھی زوردیا۔

جائزہ میٹنگ میں ای سی آئی کے سینئر افسروں اُمیش سنہا، سینئر ڈپٹی الیکشن کمشنر جناب دھیریندر اوجھا،ڈائریکٹر جنرل اور ڈائریکٹر نکھل کمار نے شرکت کی۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More