25 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

اطلاعات و نشریات کے وزیر نے 67 ویں ڈیولپمنٹ جرنلزم کورس کا افتتاح کیا

اطلاعات و نشریات کے وزیر نے 67 ویں ڈیولپمنٹ جرنلزم کورس کا افتتاح کیا
Urdu News

نئی دہلی، 17 جنوری / اطلاعات و نشریات کےوزیر جناب وینکیا نائیڈو نے کہا ہے کہ مستقبل میں صحافی بننے کے خواہش مند طلبا کو اس بات کو یقینی بنانا چاہئے کہ خبریں اور نظریات الگ الگ چیزیں ہیں۔ بامقصد بننے کے لئے ہر ابھرتے ہوئے صحافی کو کھلا ذہن رکھنا چاہئے تاکہ ایک بامقصد طریقے سے موجودہ نقطہ نظر پیش کرنے کےلئے زیادہ سے زیادہ معلومات حاصل کی جاسکے۔ انہوں نے طلبا سے کہا کہ وہ نئی پیش رفت ، نئی تکنالوجی اور مواصلات کےنئے طریقوں سے پوری طرح باخبر رہیں اور انہیں موجودہ حالات سے باخبر رہنے کے لئے پڑھنے کی عادت ڈالتی چاہئے۔ انہوں نے آئی آئی ایم سی کو بھی اس بات کی تلقین کی کہ وہ تمام ہندستانی زبانوں میں صحافت کے کورسیز کے لئے بہت زیادہ کوشش کرے تاکہ ملک بھر میں رہنے والے شہریوں کی مواصلاتی ضرورتوں کو پورا کیا جاسکے۔ و زیر موصوف نے یہ بات آٓج شاستری بھون میں اردو صحافت میں پہلے پی جی ڈپلوما کورس ، ترقیاتی صحافت میں 67 ویں ڈپلوما کورس کا افتتاح کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے آئی آئی ایم سی جریدہ کمیونیٹیز کا بھی اجرا کیا۔ موا صلات میں بدلتے ہوئے حالات کے بارے میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر موصوف نے کہا کہ سوشل میڈیا نے وقت کی حدوں کو توڑ دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ابھرتے ہوئے صحافیوں کے لئے پیشگی شرط یہ ہے کہ وہ سوشل میڈیا کے تمام پہلووں سے پوری طرح باخبر ہوں اور انہیں مقامی اور بین الاقوامی اہمیت کے معاملوں پر عوامی سوچ کے بارے میں پوری نظر رکھنی ہے۔ اردو صحافت میں نئے پی جی ڈپلوما کورس پر آئی آئی ایم سی کی ستائش کرتے ہوئے جناب نائیڈو نے کہا کہ اردو صحافت ہمارے ملک کے میڈیا اورمواصلات کا ایک اہم اور اٹوٹ حصہ ہے ۔ جس نے آزادی کی جدوجہد کی تحریک میں ایک اہم رول ادا کیا ہے، انہوں نے مولانا آزاد کے اخبار الہلال کی طرف سے ادا کئے گئے اہم رول کا بھی ذکر کیا۔ جس نے ہندو مسلم اتحاد کے کاز کے لئے کام کیا اور آزاد ی کی جدوجہد کی تحریک کے دوران ہندستانی قومیت کے جامع نظریات کو مستحکم کیا۔ انہوں نے ہندستانی نوجوانوں میں قومیت کے نظریات کو پھیلانے میں نقیب ، ہمدرد ، پرتاپ ، ملاپ ، قومی آواز، زمیندار اور ہندستان جیسے اخباروں کی طرف سے ادا کئے گئے اہم رول کو بھی اجاگر کیا۔ میڈیا اور تفریح کے سیکٹر سے متعلق وزیر موصوف نے ملک میں اس سیکٹر میں ہنر مند لوگوں کی وسیع ضرورت کو اجاگر کیا۔ انہوں نے اس اہم رول کا بھی ذکر کیا جو حکومت کے اسکل انڈیا پہل کے ذریعہ ادا کیا جارہا ہے۔

ا نہوں نے مزید کہا کہ وزیراعظم کی قیادت میں اس حکومت کا ویژن یہ ہے کہ تمام شعبوں میں تغیراتی تبدیلی لائے جائے۔ آئی آئی ایم سی کے جریدے ‘ کمیونیکیٹر’ کا دوبارہ اجرا کرتے ہوئے وزیر موصوف نے کہا کہ یہ جریدہ ماہرین تعلیم ، ریسرچ اسکالرز اور میڈیا میں آزمائش کرنے والے لوگوں کو ان کے آرٹیکل شائع کرنے میں ایک پلیٹ فارم فراہم کرے گا۔ 67 ویں ڈوپولپمنٹ صحافت کورس کا افتتاح کرتے ہوئے وزیر موصوف نےکہا کہ ہندستان آج اپنے ماضی کے علم کے مرکز ہونے کی شان و شوکت کو ازسرنو حاصل کررہا ہے ۔ ڈویولپمنٹ جرنلزم کورس نے سمجھنے اور ایک دوسرے کی ثقافت کی ستائش کرنے اور دوستی کے رشتے کو فروغ دینے کے لئے ایک بڑا موقع فراہم کیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ترقی پذیر ملکوں کے جرنلسٹ اسکالرز ہندستان کے غیر سرکاری سفرا ہیں جو اپنی تحریروں سے مختلف ثقافتوں میں بھائی چارگی کے رشتے فراہم کریں گے۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More