33 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

اسکل انڈیا کے زیر اہتمام بھونیشور میں اجیویکا اور کوشل وکاس میلہ جدید ہندوستان کے تصور سے جوڑنے کے لیے نوجوانوں کے لیے متعدد مواقع

Urdu News

نئی دہلی۔ جدید ہندوستان کے تصور کو فروغ دینے کے لیے ہنر مندی اور کاروبار کے فروغ کی وزارت (ایم ایس ڈی ای) اور دیہی ترقیات کی وزارت (ایم او آر ڈی) نے موجودہ حکومت کے ‘‘گرام سو راج ابھیان’’کو فروغ دینے کے لیے مشترکہ کوشش کا منصوبہ بنایا ہے ۔ موجودہ حکومت سماجی ہم آہنگی  اور حکومت کے غریب پرور اقدامات کے تئیں بیداری کو بڑھاوا دے رہی ہے۔

اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے پٹرولیم وقدرتی گیس اور ہنرمندی و کاروبار کی ترقی  کے مرکزی وزیر جناب دھرمیندر پردھان نے کہا ‘‘ہماری حکومت نے اس ملک کے عوام کے تعاون سے کامیابی کے ساتھ چار سال مکمل کر لیے ہیں ۔ ہمارے  تصور ‘‘سب کا ساتھ ، سب کا وکاس’’ کا اثر اب دھیرے دھیرے نظر آنے لگا ہے اور ہم نے اس مہم کی توجہ  اپنے گاؤں پر مرکوز کرنا شروع کردیا ہے ۔ ہمارے سپنوں کا یہ نیا ہندوستان اسی وقت شرمندۂ تعبیر ہو سکتا ہے  جب ہم اپنی جمہوریت کی جڑیں یعنی اپنے گاؤں اور پنچایتوں کو مضبوط کریں گے ۔ ہنرمندی اور کاروبار کی ترقی  کے مرکزی وزیر کی حیثیت سے ہماری کوشش ہے کہ ہم مختصر مدتی کورس اور طویل مدتی ٹریننگ کے ذریعہ مقامی سطح پر ہنرمندی کی معیاری ٹریننگ تک رسائی فراہم کریں ۔

میں اپنے تمام نوجوانوں ، ان کے والدین اور سماج کے دیگر افراد  سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ ہماری حکومت کے متعدد وسائل اور اسکیموں سے مستفید ہوں ۔ میری ان  سے درخواست ہے کہ وہ آج کے بازار کے لیے موزوں نیز پائیدار روزگار پیدا کرنے والی روایتی ہنرمندی اور نئے دور کی ٹکنالوجیوں میں مواقع تلاش کریں ۔

اس سلسلے میں ہنرمندی اور کاروبار کی ترقی  کی وزارت نے بھونیشور کے کھوردھا میں ‘نیو ویمن کالج ’ ایک کوشل اور روزگار میلہ کا اہتمام کیا ہے جس مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے 5000 سے زائد افراد نے شرکت کی ۔ تقریبا 3000 امیدواروں نے روزگار میلہ کے لیے اپنے نام رجسٹرد کروائے ہیں جس میں یوریکا فوربس، فلپ کارٹ، اولہ، ریلائنس ڈیجیٹل، وی ایل سی سی، وی مارٹ، شاہی ایکسپورٹس، تالوالکارز اور لیکمی جیسی مشہور41 کمپنیوں نے 1000 سے زائد امیدواروں کے نام منتخب کیے ہیں ۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More