37 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے جموں و کشمیر کے سرکاری میڈیکل کالجوں میں کووڈ بندوبست کا جائزہ لیا

Urdu News

نئی دہلی،  شمال مشرقی خطے کی ترقی (آزادانہ چارج)، وزیر اعظم کے دفتر، عملہ، عوامی شکایات اور پنشنز، جوہری توانائی اور خلا کے مرکزی وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کل ہنگامی میٹنگ میں عوام کے ذریعہ اٹھائے گئے کچھ امور کے حل کا جائزہ لینے کے لئے آج سرکاری میڈیکل کالج جموں میں میٹنگ کی۔ انھوں نے کٹھوا، راجوری اور ڈوڈا کے ساتھ ہی شیر کشمیر انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (ایس کے آئی ایم ایس)، سورا، کشمیر سمیت دیگر میڈیکل کالجوں میں کووڈ بندوبست کا جائزہ بھی لیا۔

میٹنگ کے دوران ڈاکٹر جتیندر سنگھ کو جی ایم سی جموں کے پرنسپل ڈاکٹر ششی سودن شرما نے بتایا کہ کل جاری ہدایات کے سلسلے میں، آکسیجن اور وینٹی لینٹروں کے آڈٹ کا عمل شروع ہوگیا ہے۔ پرنسپل نے یہ بھی بتایا کہ وارڈ سے متعلق کاموں سے ایم بی بی ایس اور پی جی طلباء کو جوڑنے کا عمل بھی شروع کردیا گیا ہے۔

ڈاکٹر ششی سودن شرما نے مرکزی وزیر کو بتایا کہ کل جاری ان کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے آر این چوپڑا نرسنگ ہوم کو خالی کرانا شروع کردیا گیا ہے اور اس کے بعد ڈاکٹروں کے چیمبروں / کمروں کو کووڈ مریضوں کے لئے استعمال کیا جائے گا۔ انھوں نے  یہ بھی بتایا کہ پی ایم کیئر کے تحت وینٹی لیٹر مل گئے ہیں اور انتہائی کم ممکنہ وقت میں کچھ تکنیکی تبدیلیوں کے ساتھ انھیں استعمال میں لایا جائے گا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/JS-1(2)OQCG.jpg

آئی اے ایس، سکریٹری، کووڈ کیئر انچارج ڈاکٹر شاہد اقبال جو میٹنگ میں موجود تھے، نے بتایا کہ کل کی میٹنگ میں لیے گئے فیصلوں کو سختی سے نافذ کیا جارہا ہے اور آڈٹ کے مقصد سے ایک الگ کمیٹی بھی قائم کردی گئی ہے۔

اس کے علاوہ ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کٹھوا کے ڈپٹی کمشنر راہل یادو، جو اودھم پور- کٹھوا- ڈوڈا لوک سبھا حلقہ کے لئے نوڈل افسر بھی ہیں، کو ہدایت دی کہ ان کے ایم پی فنڈ کھاتے میں موجود ڈھائی کروڑ روپئے کی رقم ان کے پارلیمانی حلقے میں آکسیجن مینوفیکچرنگ پلانٹ اور کووڈ سے متعلق دیگر مراکز کے قیام کے لئے مختص کی جاسکتی ہے۔ انھوں نے کہا کہ وبا کے سبب پیدا شدہ غیرمعمولی بحران کے پیش نظر انھوں نے یہ فیصلہ کیا ہے، اس کے لئے ہم میں سے ہر کسی کے ذریعہ دستیاب وسائل سے تعاون کئے جانے کی توقع ہے۔

پرنسپل جی ایم سی جموں نے مرکزی وزیر کو بتایا کہ 1200 ایل پی ایم کی صلاحیت والے دو آکسیجن پلانٹوں کا قیام جی ایم سی جموں میں کیا گیا ہے۔ 1000 ایل پی ایم کے ایک آکسیجن پلانٹ کی تنصیب چیسٹ اینڈ ڈیسیز ہاسپیٹل جموں میں کی گئی ہے۔ ساتھ ہی آکسیجن کی صلاحیت بڑھانے کے لئے جی ایم سی جموں میں دو اضافی پلانٹ لگائے جارہے ہیں۔ آکسیجن سلنڈروں کے بفر اسٹاک کے بارے میں ڈاکٹر سنگھ کو بتایا گیا کہ جی ایم سی جموں میں فی الحال 400 سلنڈروں کا بفر اسٹاک ہے۔

مرکزی وزیر جموں و کشمیر کے سرکاری میڈیکل کالجوں کے پرنسپلوں اور ایس کے آئی ایم ایس، سری نگر کے مختلف شعبہ جات کے سربراہوں کے ساتھ ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ میں صورت حال کا جائزہ لے رہے تھے۔  انھوں نے جی ایم سی جموں میں آکسیجن سلنڈروں اور وینٹی لیٹروں کا آڈٹ کرنے سے متعلق فیصلے کے بارے میں جانکاری لی۔

میٹنگ سے خطاب کے دوران ڈاکٹر جتیندر سنگھ جموں و کشمیر کے سبھی سرکاری میڈیکل کالجوں کے پرنسپلوں کے ذریعہ اسپتالوں میں وینٹی لیٹر اور آکسیجن کی صلاحیت بڑھانے کے لئے انتظامیہ کے ساتھ شراکت داری سے متاثر نظر آئے۔ اس سے علاقے میں وینٹی لیٹروں اور آکسیجن کی کوئی کمی نہیں ہوگی۔

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے پھر زور دے کر کہا کہ آکسیجن سلنڈروں اور وینٹی لیٹروں کا آڈٹ ضرور ہونا چاہئے اور نازک صورت حال والے مریضوں کے بحران کے وقت اور لوگوں کے شکوک و شبہات کے ازالے کے لئے مساوی تقسیم کے مقصد سے اس کی اشاعت کی جانی چاہئے۔

مرکزی وزیر نے مشورہ دیا کہ جی ایم سی، دیگر متعلقہ اسپتالوں اور این جی او سے پوسٹ گریجویٹ اور گریجویشن کے آخری سال کے میڈیکل طلباء کو جوڑا جانا چاہئے اور اس وبا میں تعاون اور انسانی وسائل کی کمی کے مسئلے کو دور کرنے کے لئے غیر سرکاری تنظیموں، سماجی رضاکاروں کو بھی جوڑا جاسکتا ہے۔

میٹنگ کے دوران ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے زور دیا کہ آکسیجن پلانٹوں یا وینٹی لیٹروں کے استعمال کے سلسلے میں جب بھی تکنیکی دشواری پیش آئے تو فوراً متعلقہ افسروں یا براہ راست انھیں اس کی اطلاع دی جانی چاہئے، تاکہ تجربہ کار میکینکل انجینئروں، بایو میڈیکل انجینئروں یا دیگر تکنیکی ملازمین کی خدمات حاصل کرکے اس کا حل نکالا جاسکے۔

جی ایم سی، سری نگرکی پرنسپل ڈاکٹر سامعہ راشد نے مرکزی وزیر کو بتایا کہ ابھی تک سب کچھ کنٹرول میں ہے، یہاں تک کہ دیگر بیماریوں سے متاثر مریض، زیادہ تر نوجوان ، کبھی کبھار دوہرے نمونیا سے متاثر لوگ اسپتال میں ایڈمٹ ہونے کے لئے آتے ہیں، تب بھی کوئی مسئلہ نہیں ہورہا ہے۔ جی ایم سی سری نگر اور دیگر متعلقہ اسپتالوں میں کووڈ مریضوں کی صحت یابی کی شرح تشفی بخش ہے، کیونکہ یہاں آکسیجن یا وینٹی لیٹروں کی کوئی کمی نہیں ہے۔ آکسیجن پلانٹ پوری صلاحیت کے ساتھ کام کررہے ہیں اور کئی پلانٹ جلد لگائے جانے والے ہیں۔

جی ایم سی ڈوڈا کے پرنسپل ڈاکٹر دنیش کمار نے مرکزی وزیر کو یہ بھی بتایا کہ ابھی تک 270 کووڈ بیڈ دستیاب ہیں اور صرف 30 سے 40 مریضوں کو ہی آکسیجن کی ضرورت ہے، کیونکہ یہاں کووڈ مریضوں کی صحت یابی کی شرح کافی زیادہ ہے۔ آکسیجن یا وینٹی لیٹروں کی کوئی کمی نہیں ہے، کیونکہ 750 ایل پی ایم کا آکسیجن پلانٹ حال ہی میں لگایا گیا ہے۔

جی ایم سی کٹھوا کے پرنسپل نے جی ایم سی میں آکسیجن جنریشن پلانٹ میں تکنیکی رخنہ اندازی کی اطلاع پر بروقت قدم اٹھانے کے لئے مرکزی وزیر کا شکریہ ادا کیا۔ ڈاکٹر جتیندر سنگھ کی بروقت مداخلت کے بعد سپلائی شروع ہوگئی ہے۔

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے پرنسپلوں کو یہ بھی بتایا کہ باہر ایک خوداعتمادی میں اضافہ کرنے والا پیغام جانا چاہئے اور یہ واضح طور پر جی ایم سی جیسے باوقار اداروں کو یقینی بنانا چاہئے کہ آکسیجن کی عدم دستیابی سے کوئی موت نہ ہو۔

ڈاکٹر سنگھ نے یقین دلایا کہ مرکزی حکومت یو ٹی انتظامیہ کو ہر ممکن تعاون دینے اور ضرورت پڑنے پر ان کی ہر مانگ پوری کرنے کے تئیں پابند عہد ہے، تاکہ زندگی کا تحفظ ہوسکے اور یو ٹی کے تحت بنیادی ڈھانچے میں بہتری آسکے۔

قبائلی امور کے سکریٹری اور کووڈ-19 کے مسئلے میں کمی لانے کے انچارج ڈاکٹر شاہد اقبال چودھری نے جموں خطے میں آکسیجن پلانٹوں اور کووڈ-19 بستروں کی تعداد میں اضافہ کی تفصیلات کی جانکاری دیتے ہوئے مرکزی وزیر کو بتایا کہ جی ایم سی ڈوڈا کے لئے 3000 ایل پی ایم آکسیجن پلانٹ کو منظوری دی جاچکی ہے، جس میں 750 ایل پی ایم کا آکسیجن پلانٹ زیر تعمیر ہے۔ جی ایم سی کٹھوا کے لئے منظورشدہ 3000 ایل پی ایم کے پلانٹ میں 2250 ایل پی ایم کی تنصیب ہوچکی ہے۔ ضلع اسپتال ریاسی میں 1200 ایل پی ایم کے منظور شدہ پلانٹ میں سے 1000 ایل پی ایم کی تنصیب ہوچکی ہے۔ رام بن میں منظور شدہ 1500 ایل پی ایم پلانٹ میں سے 1000 ایل پی ایم کے لئے مشینری مل گئی ہے اور اضافی 500 ایل پی ایم کے لئے ایل او آئی جاری کردیا گیا ہے۔ اودھم پور میں 3000 ایل پی ایم کے منظور شدہ پلانٹ میں سے 1000 ایل پی ایم کی تنصیب جلد ہوجائے گی اور دیگر 2000 ایل پی ایم کے لئے ایل او آئی جاری کردیا گیا ہے۔ کشتواڑ میں 1500 ایل پی ایم کے لئے ایل او آئی جاری کردیا گیا ہے۔ اسی طرح پونچھ، منڈی، کشتواڑ اور راجوری کے لئے ایل او آئی جاری کردیا گیا ہے۔ کووڈ-19 بستروں کے بارے میں مرکزی وزیر کو بتایا گیا کہ جموں پروونس میڈیکل کالج اور ضلع اسپتالوں کی کووڈ-19 بستروں کی صلاحیت 5417 ہے، جن میں سے 3243 بیڈ آکسیجن سے لیس ہیں۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More