33 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

اتراکھنڈ میں کیلاش مانسروور یاترا پٹیّ پر کام زوروشور سے جاری

Urdu News

نئیدہلی: ۔بارڈر روڈ آرگنائزیشن بی آر او اتراکھنڈ میں  تواگھاٹ – گھاٹیہ باگھڑ – لیپولیکھ محور کی تعمیر میں مصروف ہے ، جو  کیلاش  مانسروور یاترا راستے کا اہم حصہ ہے۔ 23  کلومیٹر  تواگھاٹ سے لکھن پور تک سڑک پہلے ہی جوڑدی گئی ہے۔ اسی طرح  بدھی گاؤں  سے لیپولیکھ درّے تک سڑک جو 51  کلومیٹر لمبی ہے ، کو بھی پہلے ہی جوڑدیا گیا ہے۔ فی الحال بی آر او پروجیکٹ  ہیرک کے  تحت   16.5  کلومیٹر لمبی   پٹی پر لکھن پور اور بدھی کے درمیان سڑک تعمیر کرنے میں مصروف ہے ، جو  مشکل  ،ناقابل  رسائی اور دشوار گزار علاقوں سے ہوکر گزرتی ہے۔

          پروجیکٹ ہیرک کے چیف انجنئریر جناب ومل گوسوامی نے تصدیق کی ہے کہ بارڈر روڈ آرگنائزیشن نے   15  جنوری 2019  کو لکھن پور کو ناجنگ سے جوڑدیا ہے۔  یہ پٹی 2.5  کل میٹر  لمبی ہے اور بی آر او نے  تمام مشکلات کے باوجود  ناجنگ   کو مین لینڈ سے جوڑ دیا ہے۔ یہ  کام ضلع انتظامیہ، ریاستی سرکار اور مقامی آرمی فارمیشن کی  غیر مشروط  حمایت اور تعاون کی وجہ سے ممکن ہوپایا ہے۔سڑک کے اس حصے نے   کافی  اہمیت اختیار کرلی ہے کیونکہ  یہ سڑک   ریاستی سرکار کے لئے  خاص اہمیت رکھتی ہے اور اس سے اوپری علاقوں میں رہنے والے مقامی لوگوں اور تاجروں  اور نقل مکانی کرنے والے لوگوں کو  راستہ فراہم ہوگا۔

          لکھن پور اور ناجنگ کے درمیان رابطہ  بہت زیادہ چیلنج بھرا رہا ہے  اور  ناجنگ  اور لکھن پور کے درمیان چار اٹیک پوائنٹس  قائم  کئے گئے ہیں اور ہرپوائنٹ پر  ایک ساتھ  کام جاری ہے۔   بارڈر روڈ کے  ڈائریکٹر جنرل ،لیفٹیننٹ جنرل ہرپال سنگھ نے امید ظاہر کی ہے کہ بی آر او  مجوزہ  وقت کے اندر ناجنگ سے بدھی  کے لئے      مکمل پٹی کو جوڑ دے گا۔  جنرل افسرنے کہا کہ افسروں اور عملے کی ٹیم  اس پروقار پروجیکٹ کی تعمیر میں  پورے جوش وخروش کے ساتھ مصروف ہے اور ایک مقرر ہ وقت کے اندر یہ پروقار پروجیکٹ قوم کو سونپ دیا جائے گا۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More