30 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

مہاراشٹر میں رتنا گری ریفائنری پروجیکٹ میں شرکت کے لئے سعودی عرب کی کمپنی ارامکو اور ایڈناک کے درمیان مفاہمت نامے پر دستخظ

Urdu News

نئی دہلی، سعودی عرب کی کمپنی ارامکو (اے آر اے ایم سی او) اور ایڈناک(اے ڈاین او سی) نے مہاراشٹر میں رتنا گری کے مقام پر مربوط ریفائنری اور پیٹروکیمیکل کمپلیکس کو مشترکہ طورپر ترقی دینے اور تعمیر کرنے کے سلسلے میں آج ایک مفاہمت نامے پر دستخظ کئے۔

مفاہمت نامے ارامکو کے صدر سی ای او امین ایچ ناصر اور متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے وزیر مملکت اور ایڈناک گروپ کے سی ای او ڈاکٹر سلطان احمد الجبر  نے دستخط کئے۔ دستخط کرنے کی کارروائی متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ اور بین الاقوامی تعاون کے وزیر ہز ہائنس شیخ عبداللہ بن زائدبن سلطان النہیان کی موجودگی میں انجام دی گئی، جو ہندوستان کے دورے پر آئے  ہیں۔پیٹرولیم اور قدرتی گیس نیز صلاحیت سازی اور صنعت کاری کے وزیر جناب دھرمیندر پردھان بھی موجود تھے۔

اس سے پہلے سعودی ارامکو نے 11 اپریل 2018 کو بین الاقوامی توانائی فورم کی 16ویں وزارتی میٹنگ کے موقع پر ہندوستانی کنسورشیم کے ساتھ ایک مفاہمت نامے پر دستخظ کرکے اس پروجیکٹ میں شرکت اختیار کی تھی۔ ارامکو نے اس پروجیکٹ میں بیرون ملک کے ایک سرمایہ کار کو شامل کرنے کی خواہش کا اظہار بھی کیا تھا۔

آر آر پی سی ایل میں  جوآئی او سی ایل، بی پی سی ایل اور ایچ پی سی ایل پر مشتمل ہندوستان کے سرکاری اداروں کے کنسورشیم کی طرف سے پروموٹ کیا گیا ہے ، اب  اس میں سعودی ارامکو اور ایڈناک کو بھی بیرونی ملکوں کے ساجھیداروں کے طورپر شامل کرلیا گیا ہے۔یہ پروجیکٹ 50:50 کے مشترکہ شراکت داری کے بنیاد پر ہندوستان کے کنسورشیم اور سعودی ارامکو نیز ایڈناک کے درمیان ساجھیداری سے قائم کیا جائے گا۔ ہندوستان کے تیل صاف کرنے کے سیکٹر میں یہ بیرون ملک کی سب سے بڑی سرمایہ کاری ہے۔

کلیدی نوعیت کی اس شراکت داری سے تیل کی ان کئی کمپنیوں کی خام تیل کی سپلائی ، وسائل، ٹیکنالوجی، تجربہ اور مہارت ایک ساتھ شامل ہوجائے گی۔

یہ زبردست ریفائنری 1.2 ملین بیرل خام تیل روزانہ صاف کرسکے گی۔(60 ملین میٹرک ٹن سالانہ) یہ بہت سی صاف شدہ پیٹرولیم مصنوعات تیار کرے گی، جن میں پیٹرول اور ڈیزل بھی شامل ہے، جو بی ایس-VI ایندھن کی صلاحیت کے ضابطوں کے عین مطابق ہوگا۔ یہ ریفائنری ، مربوط پیٹرو کیمیکل کپلیکس کے لئے فیڈ اسٹاک بھی فراہم کرے گی، جس کی صلاحیت تقریباً 18 ملین ٹن سالانہ پیٹرو کیمیکل مصنوعات تیار کرنے کی ہوگی۔

آر آر پی سی ایل دنیا کے سب سے بڑے تیل صاف کرنے اور پیٹرو کیمیکلز پروجیکٹوں میں سے ایک ہوگا اور اس کا مقصد ہندوستان کی ایندھن اور پیٹرو کیمیکلز کی تیزی سے بڑھتی ہوئی مانگ کو پورا کرنا ہے۔ اندازہ ہے کہ اس پروجیکٹ پر تقریباً 3 لاکھ کروڑ روپے (44بلین امریکی ڈالر) لاگت آئے گی۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More