29 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

آکسیجن پلانٹس کی کارکردگی اور کام کاج پر نظر رکھنے کی غرض سے آئی او ٹی جیسی جدید ترین ٹیکنالوجی کا استعمال کریں: وزیراعظم

English News

نئی دہلی، وزیراعظم نریندر مودی نے آج ملک بھر میں آکسیجن کی تیاری میں اضافے اور اس کی دستیابی کے عمل کی پیش رفت کا جائزہ لیا۔

عہدیداروں  نے وزیراعظم کو ملک بھر میں  پی ایس اے آکسیجن پلانٹس نصب کرنے کے کام کی پیش رفت کے بارے میں بتایا۔ پورے ملک میں 1500 سے زیادہ پی ایس اے آکسیجن پلانٹس قائم ہو رہے ہیں، جن میں پی  ایم کئیرس کے ساتھ ساتھ مختلف وزارتوں اور سرکاری ملکیت کے کاروباری اداروں  پی ایس یو کے تعاون سے قائم  کئے جانے والے پلانٹس بھی شامل ہیں۔

پی ایم کیئرس کے ذریعے تعاون کئے گئے  پی ایس اے آکسیجن پلانٹس ملک کی تمام ریاستوں اور  ضلعوں میں قائم کئے جارہے ہیں۔ وزیراعظم کو مطلع کیا گیا کہ جب پی ایم کیئرس کے تعاون کے ذریعہ قائم تمام پی ایس اے آکسیجن پلانٹس میں کام  کاج شروع ہو جائے گا، تو ان سے آکسیجن سے لیس 4 لاکھ سے زیادہ بستروں کی معاونت ہوگی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/1IRVB.jpg

وزیراعظم نے عہدیداروں کو ہدایت دی کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ ان پلانٹس کو جلد از جلد  مصروف کار بنا یا جائے اور اس مقصد کے لئے ریاستی حکومتوں کے قریبی تال میل کے ساتھ کام کیا جائے۔ عہدیداروں نے وزیراعظم کو مطلع کیا کہ آکسیجن پلانٹس کو تیزی کے ساتھ قائم کرنے کی غرض سے انہوں نے ریاستی حکومتوں کے عہدیداروں کے ساتھ باضابطہ رابطہ قائم کر رکھا ہے۔

وزیراعظم نے عہدیداروں سے کہا کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ آکسیجن پلانٹس کے کام کاج اور دیکھ بھال کے بارے میں اسپتال کے عملے کو مناسب تربیت فراہم کی جائے۔ انہوں نے عہدیداروں کو یہ ہدایت بھی کی کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ ہر ضلع میں تربیت یافتہ عملہ دستیاب ہو۔ عہدیداروں نے وزیراعظم کو مطلع کیا کہ ماہرین کے ذریعہ تیار کیا گیا تربیتی کورس کا ایک جز موجود ہے اور انہوں نے ملک بھر کے لگ بھگ 8 ہزار لوگوں کو تربیت فراہم کرنے کا نشانہ مقرر کیا ہے۔

وزیراعظم نے یہ بھی  کہا کہ ہمیں مقامی اور قومی سطح پر آکسیجن کے ان پلانٹس کی کارکردگی اور کام کاج پر نظر رکھنے کی خاطر آئی او ٹی جیسی جدید ترین ٹیکنا لوجی استعمال کرنی چاہئے۔ عہدیداروں نے وزیراعظم کو آکسیجن کے پلانٹس کی کارکردگی کی نگرانی کے لئے آئی او ٹی کا استعمال کرتے ہوئے ایک آزمائشی مشق کئے جانے کے بارے میں بتایا۔

وزیراعظم کے پرنسپل سکریٹری، کابینہ سکریٹری، صحت کے سکریٹری، مکانات اور شہری امور کی وزارت کے سکریٹری اور دیگر اہم عہدیدار اس میٹنگ میں موجود تھے۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More