27 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

وزیر اعظم نےٹوکیو-2020 میں حصہ لینے والے بھارتی دستہ کی تیاریوں کا جائزہ لیا

Urdu News

نئی دہلی، وزیراعظم، جناب نریندر مودی نے ٹوکیو ۔2020 میں حصہ لینے والےہندوستانی دستہ (کھلاڑیوں) کو میسرسہولیات اور ان کی تیاریوں کاجائزہ لیا۔ وزیراعظم 13 جولائی کواولمپکس کے لیے منتخب کیے گئے  کھلاڑیوں سے بات چیت کریں گے اور ان کے تئیں اپنی نیک خواہشات بھی پیش کریں گے۔

وزیر اعظم نےآج اپنے سلسلہ وار ٹویٹس میں کہا ، “@ ٹوکیو 2020 میں  ہندوستانی دستہ کو فراہم کردہ  سہولیات اور ان کی تیاریوں کا جائزہ لیا۔ ان کھلاڑیوں کو درکار سازوسامان  سے متعلق تفصیلات، ٹیکہ کاری کی نوعیت و کیفیت،انہیں فراہم کی جانے والی کثیر النوع سہولتوں کے تعلق سے تبادلہ خیال کیا۔

130 کروڑ بھارتیوں کی جانب سے، میں 13 جولائی کواولمپکس کےلیے منتخب کردہ کھلاڑیوں کے ساتھ بات چیت کروں گا تاکہ مستقبل کے لیےانہیں اپنی نیک خواہشات پیش کرسکوں۔ آئیں ہم سب (# چیئر 4 انڈیا)ان کے لیے جشن کا ماحول بنائیں۔”

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More