38 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

آسٹریلیا کی بحریہ کے ساتھ باہمی بحری مشقیں آس انڈیکس-17

Eastern Fleet Ships enter Freemantle to participate in AUSINDEX-17, a bilateral maritime exercise with Australian Navy
Urdu News

نئی دہلی،؍جون،بھارت کی ایکٹ ایسٹ پالیسی کے مطابق مشرقی فلیٹ کے فلیگ آفیسر کمانڈنگ ریئر ایڈمرل بسواجیت داس گپتا، وائی ایس ایم، وی ایس ایم کی کمان میں مشرقی فلیٹ جنوب مشرقی ایشیا اور جنوبی بحرہند میں تعینات ہے۔ بھارتی بحریہ کے جہاز جوتی، شوالک اور کامورتا 13 جون سے 17 جون 2017 تک آسٹریلیا کی بندرگاہ فری مینٹل پر لنگر انداز رہیں گے۔ وائس ایڈمرل ایچ سی ایس بشٹ، پی وی ایس ایم، اے وی ایس ایم، اے ڈی سی، فلیگ آفیسر کمانڈنگ مشرق بحریہ کی کمان کے افسر بھی اس دوران فری منٹل کا دور کریں گے۔

بھارتی بحریہ کے جہازوں کا یہ دورہ دوست اور ہم آہنگی والے ممالک کے ساتھ پرامن موجودگی اور یکجہتی کیلئے ہے، تاکہ بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان سمندری حدود میں بہتر نظام کو یقینی بنایا جاسکے اور موجودہ رشتوں کو مضبوط کیا جاسکے۔ دونوں ممالک کے اسٹریٹجک تعلقات کی ایک مالا مال تاریخ ہے۔ دونوں ملکوں کے درمیان مختلف شعبوں میں بہت سے باہمی معاہدے موجود ہیں۔

بندرگاہ پر موجودگی کے دوران دونوں ملکوں کی بحریاؤں کے بہت سی سرگرمیاں انجام دی جائیں گی۔ اوسی انڈیکس 17 ایک باہمی بحری مشقیں ہیں جو دونوں بحریایوں کے درمیان کی جائیں گی۔ یہ بحری مشقوں کا دوسرا ایڈیشن ہے ۔ اس سے پہلے 2015 میں وشاکھاپٹنم میں باہمی مشقیں انجام دی گئی تھیں۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More