27 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

آرڈیننس فیکٹری بورڈ (او ایف بی) نے مریضوں کی اسکریننگ، آئسولیشن اور كوارنٹائن کے لئے دو بیڈ والے ٹینٹ تیار کئے

Urdu News

نئی دہلی، آرڈیننس فیکٹری بورڈ  (او ایف بی) کورونا وائرس (كووڈ -19) کے خلاف جنگ میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔ اس وبا کے خلاف او ایف بی کی انتھک جنگ کے بارے میں یہ ہفتہ وار اپ ڈیٹس ہیں:

دو بیڈ والے ٹینٹ

او ایف بی نے مریضوں کی اسکریننگ، آئسولیشن اور كوارنٹائن کے لئے طبی آلات سے لیس دو بیڈ والے ٹینٹ تیار کرکے آئسولیشن وارڈ کے لئے ایک کفایتی  حل یا متبادل پیش کیا ہے۔ ان خصوصی ٹینٹوں (خیموں) کا  استعمال ہنگامی طبی حالات، طبی اسکریننگ، سنگین حالت والے مریضوں کو بنیادی طبی سہولت دینے اور كوارنٹائن کے لئے کیا جا سکتا ہے۔ 9.55 مربع میٹر کے فرش رقبے (فلور ایریا) والے یہ ٹینٹ دراصل واٹر پروف کپڑے، ہلکے اسٹیل اور الیمینیم ملی دھات سے تیار کئے گئے ہیں۔

یہ ٹینٹ کسی بھی جگہ اور علاقے میں لگائے  جا سکتے ہیں اور کچھ ہی  وقت  کے اندر روایتی ہسپتالوں میں ملنے والی سہولیات کے علاوہ اضافی سہولیات آسانی سے مہیا کرانے میں مددگار ثابت ہوتے ہیں۔ او ایف بی  آلات فیکٹری، کانپور نے یہ ٹینٹ تیار کئے ہیں۔ اس طرح کے 50 ٹینٹ اروناچل پردیش حکومت کو بھیجے گئے ہیں۔

ہینڈ سنیٹائزر اور فیس کے ماسک

او ایف بی فیکٹر بورڈ کی ایک یونٹ آپٹو الیکٹرانکس فیکٹری، دہرادون نے 6 اپریل، 2020 کو اتراکھنڈ کے گورنر کو ہینڈ سنیٹائزر کی 2500 بوتلیں (فی بوتل  100 ملی لیٹر) اور 1000 فیکس ماسک عطیہ میں دیئے ہیں۔

او ایف بی کی ایک یونٹ كورڈائٹ فیکٹری، اروونكڈو نے 8 اپریل، 2020 کو تمل ناڈو کے نیل گری ضلع کے پولیس افسران کو 100 لیٹر سنیٹائز دیا تھا۔

پونے میں واقع ہائی ایكسپلوسیوس فیکٹری (ایچ ای ایف) نے 9 اپریل، 2020 کو میسرز ایچ ایل ایل ، بیلگاوی کو 2500 لیٹر سنیٹائزر کی پہلی کھیپ بھیجی۔

فیومیگیشن چیمبر

او ایف بی  انباجھری (او ایف ا ے جے)، ناگپور نے صفائی کے مقصد فیومیگیشن چیمبر تیار کیا ہے۔ یہ مکمل طور پر پورٹیبل ہے اور اسے آسانی سے کہیں بھی لے جایا (شفٹ) جا سکتا ہے۔ اسے او ایف اے ے ہسپتال کے مرکزی دروازے پر نصب کیا گیا ہے۔

ہینڈ واشنگ سسٹم

او ایف بی ، دہرادون نے 7 اپریل، 2020 کو پولیس افسران کو ’صابن بنانے کی مشین کے ساتھ لیس ملک میں ہی تیار پیڈل  سے چلنے والا ہینڈ واشنگ سسٹم سونپا۔

او ایف بی ،  دیہو روڈ پونے نے 6 اپریل، 2020 کو دیہو گاؤں  میں مزدوروں کے درمیان کھانے  کی کٹس تقسیم کیں۔

۱.png

۲.png

۳.png۴.png

۵.png۶.png۔۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More