31 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

آرمی میڈیکل کور کی 253 ویں سالگرہ

آرمی میڈیکل کور کی 253 ویں سالگرہ
Urdu News

نئی دہلی، 3 اپریل 2017، آرمی میڈیکل کور اپنی 253 سال کی شاندار تاریخ میں جنگ اور امن دونوں ادوار میں بیماروں اور زخمیوں کو بھرپور دیکھ بھال فراہم کرنے میں پیشہ ورانہ مہارت اور بے غرض لگن سے کام لیتی رہی ہے۔ یہ فوجیوں، ان کے کنبوں اور مسلح افواج کے سابق فوجیوں کو خدمات صحت فراہم کرنے میں پیشہ ورانہ مہارت، لگن اور رحمدلی کی ایک طویل روایت ہے۔ یہ کور ملک بھر میں قدرتی آفات کے دوران بروقت اور موثر طبی امداد فراہم کرنے میں پیش پیش رہی ہے اور جب اور جہاں بھی ضرورت ہوئی وہ متاثر آبادی کو راحت اور مدد فراہم کرتی رہی ہے۔

یہ ماضی میں افسروں، جی سی اوز ، او آر، سی آئی وی اور نرسنگ آفیسر کی زبردست قربانیوں کی ایک مضبوط تاریخ رکھتی ہے۔ بہادر شہیدوں کو یاد کرنے اور ان کے احترام میں آج 3 اپریل 2017 کو دوسروں کے علاوہ لیفٹننٹ جنرل ایم کے انی، ڈی جی اے ایف ایم ایس اور لیفٹننٹ جنرل ویلونائر ڈی جی ایم ایس (آر ٹی) نے امر جوان جیوتی پر گل دائرہ نذر کیا۔

Related posts

15 comments

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More