32.1 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

آبی وسائل کی وزارت کے ذریعے پی ایم کے ایس وائی کے تحت مرکزی امداد کا اجراء

Urdu News

نئی دہلی، آبی وسائل  ، دریائی ترقیات اور گنگا احیاء کی وزارت نے  گذشتہ  ہفتے کے دوران ،   پردھان منتری  کرشی سینچائی یوجنا  ( پی ایم  کے ایس وائی ) کے تحت  ، 9 ترجیحاتی پروجیکٹوں کے لئے ،  246.9 کروڑ روپئے اور تیز  رفتار آبپاشی  فوائد پروگرام ( اے آئی بی پی ) کام کاج کے لئے  17 پروجیکٹوں کے سلسلے میں کمانڈ ایریا ڈیولپمنٹ ( سی اے ڈی )  کی فراہمی  کے لئے    487.80 کروڑروپئے   کی رقم جاری کی ہے ۔

          18-2017 ء کے دوران ،  اب تک  ، اے آئی بی پی کے تحت 26 ترجیحاتی پروجیکٹوں کے لئے ، 1152.52  کروڑ روپئے کی رقم   سی اے یعنی مرکزی امداد کے طور پر  جاری کی جاچکی ہے ۔ اس کے علاوہ ، 3318.85 کرو ڑروپئے کی رقم  اے آئی بی پی کے تحت 24 ترجیحاتی پروجیکٹوں کے لئے  نبارڈ کے حصے کے طور پر  ریاست کے ذریعے  جاری کی گئی ہے ۔  22 ترجیحاتی پروجیکٹوں کے لئے 524.90 کرو ڑروپئے کی رقم بطور مرکزی امداد اور  71.52 کروڑ روپئے کی رقم  ریاستی حصے کے طور پر ، نبارڈ کے توسط سے جاری کی گئی ہے ۔

          اس طریقے سے طویل المدت  آبپاشی فنڈ ( ایل ٹی آئی ایف ) کے تحت  18-2017 ء کے دوران اب تک   ، نبارڈ کے توسط سے  6047.15 کروڑ روپئے کی  رقم مجموعی شکل میں جاری کی جا چکی ہے ۔

          اس کے علاوہ ،  پی ایم کے ایس وائی – ہر کھیت کو پانی  ( ایچ  کے کے پی )  ، جس کا تعلق سطح زمین پر چھوٹی آبپاشی ( ایس این آئی  ) اور مختلف ریاستوں کے لئے  مرمت ، جدید کاری اور احیاء  ( آر آر آر ) اسکیموں سے ہے  ، کے تحت  436 کروڑ روپئے کی رقم  جاری کی جا چکی ہے ۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More