24 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

آنگن واڑی مرکزوں میں بیت الخلاء کی سہولیات

Urdu News

نئی دہلی،23؍مارچ،خواتین اور بچوں کی ترقی کی وزیر مملکت محترمہ کرشنا راج نے آج راجیہ سبھا میں ایک سوال کا تحریری جواب دیتے ہوئے ایوان کو مطلع کیا کہ ملک میں کُل 14 لاکھ منظور شدہ آنگن واڑی مرکز (اے ڈبلیو سی) ہیں، جن میں 31 دسمبر 2016 تک 13.52 لاکھ آنگن واڑی مرکز کام کررہے تھے۔ ان چالو اے ڈبلیو سی میں 31 دسمبر 2016 تک 1.52 لاکھ آنگن واڑی مرکزوں میں بیت الخلاء کی سہولیات دستیاب ہیں۔

خواتین اور بچوں کی ترقی کی وزارت نے دیہی ترقی کی وزارت اور پنچایتی راج اداروں کے اشتراک سے الگے چار برسوں میں ، 2019 تک ایم جی نریگا کے تحت 4 لاکھ آنگن واڑی مرکزوں میں بچوں کے استعمال والے بیت الخلاء تعمیر کرانے کیلئے ایک ایکشن پلان تیار کیا ہے۔ 2015-16 اور 2016-17 کے دوران 89536 آنگن واڑی مرکزوں (بشمول بیت الخلاء) مرکزوں کی عمارتیں کرنے کی منظوری دی گئی۔ انہوں نے بتایا کہ پچھلے تین سال کے دوران آنگن واڑی مرکزوں میں صفائی ستھرائی کی صورت حال مندرجہ ذیل رہی ہے۔

31 مارچ 2014 کو ختم ہونے والے سال تک بیت الخلاء کی سہولت والے آنگن واڑی مرکزوں کی تعداد 690002 تھی۔

31 مارچ 2015 کو ختم ہونےو الے سال تک یہ تعداد 698379 تک پہنچ گئی۔

31 مارچ 2016 کو یہ تعداد 712157 تک پہنچی

اور 31 دسمبر 2016 کو بیت الخلاء سہولت والے آنگن واڑی مرکزوں کی تعداد 852473 تک پہنچ گئی تھی۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More