38 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

17 ویں لوک سبھا کی شروعات پر وزیر اعظم کا میڈیا بیان

Urdu News

نئی دلّی، وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج 17 ویں لوک سبھا کے اولین اجلاس کے موقع پر تمام نئے ممبران پارلیمنٹ کا استقبال کیا۔

                وزیر اعظم نے اجلاس شروع ہونے سے قبل اپنے میڈیا  پیغام میں کہا  ہے کہ ، ”2019 کے لوک سبھا انتخابات کے بعد آج پہلا اجلاس شروع ہو رہا ہے۔ میں تمام نئے ممبران پارلیمنٹ کا  خدمت کے جذبے کے ساتھ نئی امیدوں، نئی امنگوں اور نئے عزم مصمم کے ساتھ استقبال کرتا ہوں۔“

                وزیر اعظم نے 17 ویں لوک سبھا میں خاتون ممبران پارلیمنٹ کی تعداد میں اضافے پر مسرت کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ عوام کی خواہشات کی تکمیل کر نے کے قابل اس وقت ہوتی ہے جب اس کا کام کاج سہولت کے ساتھ چلنے دیا جائے۔

                وزیر اعظم نے پارلیمانی جمہوریت میں حزب اختلاف کی اہمیت پر بھی زور دیا۔ انہوں نے توقع ظاہر کی کہ اپوزیشن ہاؤس کی کارروائی میں سرگرم حصہ لے گا اور شرکت کرے گا۔ وزیر اعظم نے کہا کہ اپوزیشن کو لوک سبھا میں اپنے ممبران کی تعداد کے بارے میں فکر مند نہیں ہونا چاہئیے۔

                وزیر اعظم نے مزید کہا کہ ”پارلیمنٹ میں آنے کے بعد ہمیں پکش اور وپکش یعنی حزب اقتدار اور حزب اختلاف کو فراموش کر دینا چاہئیے۔ ہمیں موضوعات اور مسائل کے  بارے میں صرف غیر جانب دارانہ جذبے سے سوچنا چاہئیے اور قوم کے وسیع تر مفاد میں کام کرنا چاہئیے۔“

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More