36 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

تجارت و صنعت کے وزیر نے ای-کامرس اور ڈیٹا لوکلائزیشن کے موضوع پر حصص داروں کے ساتھ میٹنگ کی

Urdu News

نئی دہلی، تجارت و صنعت اور ریلویز کے مرکزی وزیر جناب پیوش گوئل  آج ای-کامرس اور ڈیٹا لوکلائزیشن کے موضوع پر نئی دہلی میں صنعت کے حصص داروں کے ساتھ میٹنگ کررہے ہیں۔

جن عام موضوعات پر تبادلہ خیال ہوا، ان میں بڑھتی ہوئی ڈیجیٹل معیشت میں ہندوستان کے لئے مواقع ، ای-کامرس کی ایجاد کے سبب ہندوستان کی جی ڈی پی میں ویلیو ایڈیشن ، چار پہلوؤں-پرائیویسی، سیکورٹی، سیفٹی اور آزادانہ انتخاب کے پہلوؤں سے ڈیٹا کی بہاؤ کی سمجھ، ڈیٹا کی ملکیت اور اسے مشترک کرنا، سرحد پار ڈیٹا کا حصول، لاگت اور ڈیٹا کے استعمال کی نگرانی کے ذرائع شامل ہیں۔

ہندوستان کی ای-کامرس کمپنیوں کے ساتھ وزیر تجارت کی میٹنگ کے دوران جن امور پر بحث کا امکان ہے، ان میں ای –کامرس سے مستفید ہوسکنے والی ہندوستانی کمپنیوں کی طاقت اور کمزوری ، بڑی غیر ملکی مسابقت  سے درپیش خطرات ، مساوی مواقع کی دستیابی اور غیر مسابقتی طور طریقوں کے اثرات  شامل ہیں۔ سرحد پار ڈیٹا کا حصول اور اس کی لاگت ، ملکیت، ڈیٹا اور حسن  عمل  کی شراکت داری اور انڈین ڈیٹا سرورز، ای- میلز، کلاؤڈس  کے استعمال پر ہونے والا خسارہ  جیسے امور پر بھی ای-کامرس کمپنیوں کے ساتھ میٹنگ کے دوران غورو فکر کا امکان ہے۔

ڈیٹا لوکلائزیشن کے سبب لاگت میں اضافہ اور حسن کارکردگی میں کمی، ڈیٹا لوکلائزیشن کے ضابطوں کے مطابق ڈیٹا انفرااسٹرکچر کی تیاری کے لئےٹائم لائن  اور انڈین ڈیٹا سرورز ، کلاؤڈس، ای-میلز، امکانات، احاطہ، فوائد ، نقصانات، لاگت اور منافع چند ایسے موضوعات ہیں ، جو ہندوستان کی آئی ٹی کمپنیوں کے ساتھ پیوش گوئل کی میٹنگ کے دوران موضوع گفتگو بن سکتے ہیں۔ لاگت میں ممکنہ اضافہ اور ڈیٹا لوکلائزیشن کے سبب حسن کارکردگی میں کمی ، پرائیویسی، سیکورٹی،انتخاب اور حسن کارکردگی کا حصول اور ہندوستانی سرورز ، ای –میلز، کلاؤڈس کے استعمال کی صورت میں ہونے والا نقصان غیر ملکی آئی ٹی فرموں کے ساتھ وزیر موصوف کی میٹنگ کے ایجنڈے میں شامل ہیں۔

میٹنگ میں تجارت و صنعت کے وزیر مملکت سوم پرکاش ، ڈی پی آئی آئی ٹی کے سیکریٹری ، محکمہ تجارت کے سیکریٹری، الیکٹرونکس اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت کے سیکریٹری، آر بی آئی کے ڈپٹی گورنر بی پی  قانون گو، وزارت خارجہ، محکمہ تجارت اور ڈی پی آئی آئی ٹی کے سینئر افسران ،کامرس کمپنیوں کے نمائندے میٹنگ میں شرکت کررہے ہیں۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More