38 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

چار لین کے ڈیرہ بابا نانک-کرتارپور کوریڈور شاہراہ پر پچاس فیصد تعمیر کا کام مکمل ہوچکا ہے

Urdu News

نئی دہلی، بین الاقوامی سرحد پرگرداس پور- امرتسر شاہراہ سے ڈیرہ بابا نانک کو جوڑنے والی چار لین کی شاہراہ پر تعمیر کا کام پوری شدت سے جاری ہے۔

یہ 4.19 کلو میٹر لمبی شاہراہ 120 کروڑ روپئے کی لاگت سے تعمیر کی جارہی ہے۔

حکومت ہند نے 22 نومبر 2018 کو کرتارپور صاحب کوریڈور پروجیکٹ کی منظوری دی تھی اور اس کا سنگ بنیاد نائب صدر جمہوریہ ہند جناب ایم وینکیا نائیڈو نے 26 نومبر 2018 کو رکھا تھا۔

اس پروجیکٹ کے لیے زمین کی حصولیابی کا عمل 14 جنوری 2019 کو شروع کیا گیا تھا اور 21 مئی 2019 کو مکمل ہوگیا تھا۔

اب تک اس پروجیکٹ کا پچاس فیصد کام مکمل ہوچکا ہے اور یہ شاہراہ 30 ستمبر 2019 تک مکمل ہوجائے گی۔

ہندوستان کی جانب پل پر سب اسٹرکچر تعمیر کا کام یعنی پائلنگ، پائل کیپس کا کام مکمل ہوچکا ہے۔ گرڈر کاسٹنگ کے کام کے ساتھ پیئرس اور پیئر کیپس کی کاسٹنگ کا کام چل رہا ہے۔

اب تک اس پروجیکٹ سے متعلق معاملات مثلاً زیرو پوائنٹ کوآرڈی نیٹس، فنشڈ روڈ لیبل  زیرو پوائنٹ پر پل کی چوڑائی وغیرہ پر بات چیت کے لیے پاکستانی ٹیم کے ساتھ تکنیکی سطح کے تین مذاکرات کا انعقاد کیا جاچکا ہے۔پاکستانی حکام کو بتایا گیا ہے کہ ہندوستان  بین الاقوامی سرحد پر ہندوستان کی جانب راوی خلیج پر ایک پل تعمیر کر رہا ہے اور پاکستان کی جانب بھی بدھی راوی چینل پر  ایک پل تعمیر کرنے کی درخواست کی گئی۔

لیکن پاکستان کی جانب ابتدائی طور پر پشتے پر ایک سڑک کی تجویز  اور بعد میں کازوے کی تجویز پیش کی۔ یہ دونوں متبادل قابل قبول نہیں ہیں کیونکہ اس سے سیلاب کی صورت میں ہندوستان کی جانب کی آبادی کے لیے خطرہ ہوگا۔ اور سڑک کو بھی ہر موسم میں  استعمال نہیں کیا جاسکے گا۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More