41 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

زراعت میں جدت طرازی وقت کی ضرورت ہے: سریش پربھو

Urdu News

تجارت و صنعت  اور شہری ہوابازی کے مرکزی وزیر سریش پربھو نے کہا کہ  دنیا بھر کے ممالک کو ماحولیاتی تبدیلی کے خطرے کا سامنا ہے اور اس  سے نمٹنے کے لئے زراعت میں جدت طرازی کی فوری ضرورت ہے۔ سریش پربھو  آج نئی دلی میں زرعی اسٹارٹ ا صنعتوں  کے زیر اہتمام   منعقد جدت طرازیوں سے متعلق عالمی کانفرنس اور ایوارڈ تقریب   سے خطاب کر رہے تھے۔

وزیر موصوف نے کہا کہ آنے والے چند برسوں میں خوراک کی بہت زیادہ مانگ بڑھ  جائے گی، کیونکہ دنیا کی آبادی تیز ی سے بڑھ رہی ہے اور اسی لئے اسٹارٹ اپ صنعتوں کے لئے ضروری ہے کہ محدود زرخیز زمین میں  اور پانی کاکم استعمال   کر کے وہ زیادہ سے زیادہ کھانے کی فصلیں پیدا کریں۔ جناب پربھو نے اناجوں، پھلوں اور سبزیوں کی بربادی کو  کم از کم کرنے کے لئے جدت طرازی کی اپیل بھی کی۔

تجارت  کے وزیر نے کہا کہ زرعی شعبے میں اسٹارٹ اپ کے لئے بہت زیادہ امکانات ہیں، جو کہ اب خصوصی طور پر تھنک ٹینک اور مینوفیکچرنگ تک ہی محدود ہو کر رہ گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ زیادہ پیداوار اور بیماری مزاحم فصلوں کی اقسام ، مٹی کی  غذائیت، دودھ کے بہتر ڈیزائن ، مرغی پالن اور ماہی گیری  کی ٹیکنالوجیوں کو جدت طرازی کے ساتھ تیار کیا جانا چاہئے۔

زرعی اسٹارٹ اپ صنعتوں کومزید اختراعی بننے کی اپیل کرتے ہوئے جناب سریش پربھو نے کہا  کہ حکومت اسٹارٹ اپ کی ترقی کا راستہ ہموار کرنے کے لئے ایک جامع حکمت عملی پر کام کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزارت سرگرم طور پر اسٹارٹ اپ کمیونٹی کے ساتھ  مصروف عمل ہے ۔

وزیر موصوف نے اس موقع پر مختلف زمروں میں زرعی اسٹارٹ اپ کو اختراعی ایوارڈ دیئے اور فکی کی پی ڈبلیو سی نالج رپورٹ کا اجراء بھی کیا۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More