24 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

ریلوے میں خواتین کے لئے ہنگامی حالات میں متعلقہ حکام سے رابطہ قائم کرنے؍گفتگو کرنے اور جوابی گفتگو کا نظام اور دیگر متعدد حفاظتی اقدامات

Urdu News

نئی دہلی، ریلوے کے وزیر مملکت جناب راجن گوہن نے آج راجیہ سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں بتایا کہ آزمائشی  بنیاد پر ممبئی سبربن میں دو الیکٹریکل ملٹی پل یونٹ  ریک (ہر تین کوچ) کے 6خواتین ڈبوں میں خواتین کے لئے ہنگامی حالات میں متعلقہ حکام سے رابطہ قائم کرنے، گفتگو کرنے اور جوابی گفتگو کا نظام(ایمرجنسی ٹاک بیک سسٹم) فراہم کیا گیا ہے۔ممبئی سبربن میں چلنے والی ایک ایئر کنڈیشنڈ ای ایم یو ریک کو بھی اس سسٹم سے جوڑا گیا ہے۔ممبئی ریلوے وکاس کارپوریشن (ایم آر وی سی)، ممبئی اربن ٹرانسپورٹ پروجیکٹ( ایم یو ٹی پی)-IIIپروجیکٹ کے تحت تمام نئے مینوفیکچرڈ ای  ایم یو ریک میں ایمرجنسی ٹاک بیک سسٹم کا بندوبست بھی کیا جارہا ہے۔

ریلوے کی وزارت نے سال 2018ء کو خواتین کے تحفظ کا سال قرار دیا ہے۔خواتین مسافروں کے چوبیس گھنٹے تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے بھارتی ریلویز میں متعدد اقدامات شروع کئے جانے ہیں، جن میں مضافاتی ٹرینوں کے خواتین ڈبوں میں کلوز سرکٹ ٹیلی ویژن (سی سی ٹی وی) کیمرے کی فراہمی ، ٹرین رکنے کے دوران خواتین ڈبوں کو کور کرنے کے لئے پلیٹ فارم پر سی سی ٹی وی کیمروں کا بندوبست، ریلویز ایکٹ ، 1989 میں ترمیم سے متعلق تجویز کی شروعات ، رات کے اوقات میں مضافاتی ٹرینوں میں خواتین پولس اہلکاروں کی تعیناتی، ریلوے پروٹیکشن فورس(آر پی ایف) کی خواتین اہلکاروں کے ذریعے میٹروپولیٹن شہروں میں چلنے والی تمام خواتین اسپیشل ٹرینوں کی نگرانی ، مصروف اور غیر مصروف اوقات میں آر پی ایف اور گورنمنٹ ریلوے پولس( جی آر پی)کے ذریعے لوکل ٹرینوں میں خواتین کے ڈبوں کی نگرانی، خواتین مسافروں کے مناسب تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے لوکل ٹرینوں میں دیر رات اور علیٰ الصبح  اسٹاف کی تعیناتی، ریلویز ایکٹ کے 162 سیکشن کے تحت بڑے پیمانے پر مہم چلا کر خواتین کے ڈبوں میں سفر کرنے والے مجرموں کو سزا دلانے کے لئے قانونی چارہ جوئی ، آر پی ایف میں خواتین کی بھرتی، مجرموں کے خلاف ریلویز ایکٹ کے تحت خصوصی مہم ، ریلوے کے عملہ کی تربیت اور انہیں باخبرکرنے، خواتین کے تحفظ سے متعلق پوسٹر اور میڈیا مہم ، اسٹیشنوں پر اور ٹرینوں میں ہیلپ لائن کے سلسلے میں  بیداری پیدا کرنے کے لئے مستقل اعلانات ،ایکشن پلان پر نظر رکھنے اور اس کے نفاذ کے لئےتین رکنی خواتین افسران کی کمیٹی کا قیام اور ریلوے بورڈ سطح پر تین رکنی کمیٹی کی تشکیل اور زونل اور ڈویژنل سطحوں وغیرہ پر اسی طرح کی کمیٹیوں کا قیام شامل ہیں۔

آل انڈیا سیکورٹی ہیلپ لائن کو 5.59کروڑ کی لاگت سے اپگریڈ کیا جارہا ہے۔ اسے ایک ایپ سے بھی جوڑا جارہا ہے، تاکہ اسے مزید مسافر دوست اور مؤثر بنایا جاسکے۔مسافروں کے تحفظ کو مضبوط بنانے کے لئے ریلویز کے شروع کردہ سیکورٹی ہیلپ لائن اور دیگر اقدامات کی وسیع تر تشہیر کے مقصد سے زونل ریلویز کے ذریعے تشہیری مہمات کا آغاز کیا جارہا ہے۔پوسٹروں ، اسٹیکرز اور پمفلیٹ وغیرہ کی تقسیم کے ذریعے مسافروں کو آگاہ کیا جارہا ہے۔علاوہ ازیں، آڈیو؍ویزوئل تشہیر ، نکڑ ناٹک، عوامی مہم اورمستقل اعلانات وغیرہ پر بھی خصوصی زور دیا گیا ہے۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More