37 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

نالکو نے ششماہی منافع میں چار گنا اضافہ کے ساتھ شاندار کارکردگی درج کی ہے

Urdu News

نئی دہلی، وزارت  کان کے تحت  سرکاری دائرہ کار   کی  کمپنی   نیشنل المونینم   کمپنی لمیٹیڈ   (این اے ایل سی او)  نے مالی سال 19-2018 کی پہلی  ششماہی کے دوران   5952 کروڑ روپے کا کاروبار درج کرکے ایک بار پھر شاندار کارکردگی کا  مظاہرہ کیا ہے۔ یعنی    مالی سال  18-2017 کی پہلی سہ ماہی کے مقابلے 42 فی صد کا اضافہ ہوا ہے۔    کمپنی کے خالص منافع میں   گزشتہ مالی سال   (18-2017)  کی پہلی ششماہی    سے 364 کروڑ روپے سے بڑھ کر   19-2018 کی پہلی ششماہی کے دوران 1197 کروڑ روپے ہوگیا ہے جو کہ    229 فی صد  کا  نمو درج کرتا ہے۔

رواں مالی سال کی پہلی ششماہی کے دوران جہاں  نیلکو کے خالص منافع میں تقریباً تین گنا اضافہ ہوا ہے وہیں     کمپنی نے   چار گنا  سے زیادہ   اضافہ کے ساتھ  مالی سال 18-2017 کی پہلی ششماہی  کے  334 کروڑ روپے  کے مقابلے میں 19-2018 میں  1624 کروڑ روپے کا منافع درج کیا ہے۔   زیر تبصرہ مدت کے دوران    کمپنی کا  ای بی آئی  ٹی ڈی اے کا منافع  17 فی صد  سے   دوگنا بڑھ کر   34 فی صد ہوگیا ہے ۔

مالی سال 19-2018 کی دوسری سہ ماہی اور پہلے ششماہی کے مالی جائزہ کے نتائج کے مطابق  آج بھونیشور میں منعقدہ  بورڈ آف ڈائریکٹر س کی میٹنگ میں کہا گیا ہے  گزشتہ مالی  سال کے   متعلقہ سہ ماہی    میں یہ 235 کروڑ   روپے کےمقابلے میں   510 کروڑ روپے کا خالص منافع کماکر   تقریباً  د وگنا منافع درج کیا  ہے۔ مالی سال 19-2018 کا منافع   مالی سال 18-2017 کی دوسری سہ ماہی میں ہوئے    223 کروڑ روپے کے منافع کے مقابلے میں 735 کروڑ روپے کا منافع درج کیا ہے  جو 229 فی صد کا  اضافہ درج کرتا  ہے۔

امریکی تجارتی   پابندیوں وغیر ہ  کی وجہ سے   ایلومونیا اور  ایلومونیم کے مارکیٹ میں  کافی اتار چڑھاؤ کے باوجود ،  کمپنی کے  ذریعہ شروع کئے گئے نئے کاروباری ماڈل  کی وجہ سے اپنی کارکردگی  کو نمایں طور پر بہتر کرسکتا ہے ۔ اس کی وجہ سے   گزشتہ مالی سال 18-2017  کے دوران   ہوئے خالص منافع کو  دوگنا کرنے میں مدد ملی ہے۔  19-2018 کے پہلے سہ ماہی میں مزید   بہتری آئی ہے  اور ر  واں مالی سال    کی دوسری سہ ماہی میں  اس کے جاری رہنے کی امیدیں ہیں۔ نئے کاروباری ماڈل کے تحت    مخصوص کھپت  میں کمی    ، لاگت میں کمی  ،  پیداوار میں اضافہ ، موقع پر مارکیٹ میں مارکیٹنگ کی حکمت عملی پر توجہ مرکوز کی گئی ہے۔  نالکو کے سی ایم  ڈی ،  ڈاکٹر  ٹی کے  چند کی قیادت میں    کمپنی کی مستعد    ٹیم کو   مالی سال 19-2018 میں ریکارڈ کاروبار اور منافع کا پختہ یقین ہے۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More