27 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

آئیے ہم اپنی سائنسی صنعت کے معیار اور موزونیت کو فروغ دینے کا عزم کریں: صدرجمہوریہ

Urdu News

نئی دہلی، صدرجمہوریہ ہند جناب رام ناتھ کووند نے ملک کی سائنسی صنعت کے معیار اور موزونیت کو فروغ دینے پر زوردیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری سائنس کو عوام کی ترقی اور خوشحالی کے لئے کام کرناچاہئے۔ وہ آج (28 فروری 2020) نئی دہلی میں حکومت ہند کے سائنس اور ٹکنالوجی کے محکمے کے ذریعہ منعقدہ قومی یوم سائنس کی تقریبات سے خطاب کررہے تھے۔

صدرجمہوریہ نے کہا کہ  ہمیں یونیورسٹیوں اور تجربہ گاہوں میں تمام آلات ، علم، افرادی قوت اور بنیادی ڈھانچے کے ساتھ سائنس کے تمام متعلقین اور درحقیقت معاشرے تک پہنچنے کا مقصد پیش نظر رکھناچاہئے۔ انہوں نے اس بات پر خوشی کااظہار کیا کہ کارپوریٹ سماجی ذمہ داری کی طرز پر سائنس اور ٹیکنالوجی کامحکمہ‘‘سائنسی سماجی ذمہ داری’’ کے تصور اور اس کو ایسی پالیسی میں  تبدیل کرنے پر کام کررہا ہے ،جس میں سائنسی بنیادی ڈھانچے، کالج فیکلٹی کی سرپرستی ، ریسرچ کلچر کے فروغ اور نوجوان طلباء کو اعلی ترین تجربہ گاہوں کے دورے کرانے جیسی رضا کارانہ سرگرمیاں شامل ہیں۔

صدرجمہوریہ نے کہا کہ قومی یوم سائنس کا بنیادی مقصد سائنس کی اہمیت کے پیغام کو پھیلانا ہے۔ اس کے دو پہلو ہے ایک تو سائنس بذات خود خالص علم کی ایک تلاش کے طور پر اور معاشرے میں سائنس یعنی معیار زندگی میں بہتری لانے کے لئے ایک آلہ کار کے طور پر یہ دونوں پہلو ایک دوسرے سے منسلک ہیں کیونکہ ان دونوں میں سائنسی رجحان مشترکہ ہے۔ سائنس اور ٹیکنالوجی کے ذریعہ ہی ہم ماحولیات، صحت  دیکھ ریکھ، منصفانہ اقتصادی ترقی کے لئے توانائی، خوراک اور پانی کا تحفظ اور مواصلات جیسے چیلنجوں کا موثر طریقہ سے سامنا کرسکتے ہیں۔ آج ہمارے سامنے جو چیلنج  موجود ہیں  وہ متنوع اور پیچیدہ ہیں۔مختلف وسائل کی مانگ اور سپلائی میں بڑھتے ہوئے عدم توازن سے مستقبل میں تنازعات پیدا ہونے کاامکان ہے۔ ہمیں ان چیلنجوں کے پائیدار حل کے لئے سائنس اور ٹیکنالوجی پر انحصار کرنا ہی ہوگا۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More