41 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

نائب صدر جمہوریہ نے آرکیٹکٹس سے کہا ہے کہ وہ تحفظ اور پائیداری کو اپنے منصوبوں کا کلیدی حصہ بنائیں

Urdu News

نئی دہلی، نائب صدر جمہوریہ ہند جناب ایم  وینکیا نائیڈو نے  فن تعمیر کے تمام ماہرین اور شہر کاری کی منصوبہ بندی  کرنے والوں پر زور دیا ہے کہ وہ  تحفظ اور پائیدار کو اپنی پلاننگ  اہم حصہ بنائیں۔ انہوں نے اُن سے خواہش  ظاہر کی کہ وہ تعمیرات  کے ماحول کو بہتر بنانے کے لئے  روایتوں اور ٹیکنالوجی کو مربوط کریں اور  پائیدار ترقی  کے لئے کام کریں۔

تمل ناڈو کے مملا پورم میں  آرکیٹیکچر اور مجسمہ سازی کے کالج کے طلباء کے ساتھ  گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے ان پر زور دیا کہ وہ  ملک کے گراں قدر  کلچر  اور  وراثت  کے تحفظ اور اس کو فروغ دینے کی خاطر  بھرپور کوششیں کریں۔ انہوں نے  ان سے کہا کہ وہ  اپنے اپنے  مضامین میں  روایتی  دانشوری اور جدید سائنس  کو مربوط کریں۔

مملاپورم میں  عالمی وراثتی مقام کے بارے میں بات کرتے ہوئے جناب نائیڈو نے کہا کہ  یہ مقامات  بھارت کی عظیم وراثت  کے امتحان میں پورے اترے ہیں اور  مملا پورم  میں  پلّو کے مجسمے  اور  تاریخی مندروں کی عمارتیں  جیسے   ساحلی مندر، رتھ ٹیمپل ، سرنگ ٹیمپل ، ارجن کا کفارہ  یا   اور گنگا کے اتراؤ  کے مندر عظیم  فن  تعمیر کے علاوہ  ایک کمیاب توازن کا بھی  اظہار کرتے ہیں۔

نائب صدر جمہوریہ نے  یہ خیال ظاہر کیا کہ  فن تعمیر اور مجسمہ سازی  کے   کالج  کے لئے اس سے بہتر  کوئی دوسرا مقام نہیں ہوسکتا۔ انہوں نے کہا کہ  یہاں نہ صرف  فن تعمیر  کے عظیم تنوع کو دیکھا جاسکتا ہے بلکہ ان تاریخی عمارتوں میں اس کا تجزیہ بھی کیا جاسکتا ہے۔

کم پانی اور  توانائی کے زیادہ سے زیادہ  استعمال والی ماحول دوست  سبز عمارتوں کے فروغ کی ضرورت پر  زور دیتے ہوئے  جناب نائیڈو نے  نئی عمارتوں کے ڈیزائن  بنانے والے تمام پیشہ ور  افراد  پر زور دیا کہ وہ  خود کار عمل والی اسمارٹ بلڈنگوں  کی تعمیر کے لئے  ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کا پورا فائدہ اٹھائیں۔

 انہوں نے  آرکیٹیکچر  کے طلباء سے کہا کہ وہ  تیز تر شہر کاری  کے رجحان سے نمٹنے  اور  شہری  سہولتوں کے برابر  دیہی  علاقوں میں سہولیات قائم کرنے  کے لئے  کام کریں۔

نائب صدر جمہوریہ نے  طلباء کو یہ بھی مشورہ دیا کہ وہ  ادب ، فنون لطیفہ کے بارے میں زیادہ  پڑھیں اور زیادہ علم حاصل کریں۔ انہوں نے  مجسمہ سازی سمیت  بھارتی  فنون  کے بارے میں اپنی سمجھ میں اضافہ کریں۔

جناب نائیڈو نے آرکیٹکچر کالج  جیسے اداروں سے کہا کہ وہ ایسی تحقیق اور اختراعات کو فروغ دیں جو  ہمارے شہروں کو زیادہ  خوش اور محفوظ اور ہماری عمارتوں  کو زیادہ سرسبز اور کم خرچ بناسکیں۔

نائب صد رجمہوریہ نے  طلباء کو  مجسمہ سازی جیسی  فنکاری  کے کیریئر  کو اپنانے  کی ہمت افزائی  کرنے اور انہیں تربیت اور ہنر مندی  فراہم کرنے کے لئے  تمل ناڈو حکومت کی ستائش کی۔

 اس سے پہلے دن میں نائب صدر جمہوریہ نے  کالج کے کیمپس میں  اسٹکو (سدھائی) ، پتھر ،  دھات اور لکڑی سے بنے  مجسموں  کے اسٹوڈیوز، آرکیٹکچر کے کام کے اسٹوڈیو ، روایتی  پینٹنگ کے اسٹوڈیو  وغیرہ کو دیکھا اور  بھوان  ونکٹیشور کے درشن کئے۔

اس بات ذکر کرتے ہوئے کہ بھارتی ثقافت کے اظہار کے لئے مجسمے  بہترین  آرٹ  ہے ، جناب  نائیڈو نے  نوجوانوں میں چھپی موروثی صلاحیت کو پہنچاننے اور اسے فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیا۔ اس کے لئے نائب صدر جمہوریہ نے  تعلیمی نظام  کے ایک اہم حصے کے طور پر ہنر مندی کو شامل کرنے کا مشورہ دیا۔ انہوں نے کہا کہ  اسکولنگ اور  ہنر مندی  ساتھ ساتھ چلنی چاہئے۔

نائب صدر جمہوریہ نے  مجسمہ سازی کے لئے   ہتھوڑی اور چھینی  کا استعمال کرنے اور  شلپ  شاستر  کے طریقوں کو اپنانے  کے لئے  مملا پورم کے مجسمہ سازوں کی ستائش کی۔  انہوں نے  پلوا دور کے  آرٹ  کو مجسموں میں  تبدیل کرنے کے ہنر  کی ستائش کی ہے۔

 اپنے دورے کےد وران نائب صدر جمہوریہ نے  کالج کے احاطے میں فلاسفر اور    صوفی  شاعر تیرو ولوور کے مجسمے کی نقاب کشائی بھی کی۔

 طلباء کے ساتھ نائب صدر کی بات چیت کے موقع پر  تمل ناڈو کی سرکاری زبان ، تمل کلچر  اور  آثار قدیمہ   کے وزیر  جناب کے کے  پنڈیا راجن، حکومت کے ایڈیشنل چیف سکریٹری  جناب اشوک ڈونگرے اور گورنمنٹ کالج  آف آرکیٹچر اینڈ اسکلپچر  ، مہابلی پورم  کے پرنسپل ڈاکٹر راجندرن اور فیکلٹی  کے  دیگر  ارکان ماجود تھے۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More