27 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

مذہبی رہنماؤں کو مذہبی اجتماعات ؍ تقریبات منعقد نہ کرنے کا مشورہ دینے کی نائب صدر جمہوریہ کی گورنروں ؍ لیفٹیننٹ گورنروں سے اپیل

Urdu News

نئی دہلی، نائب صد رجمہوریہ ایم وینکیا نائیڈو نے  ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے گورنروں اور لیفٹیننٹ گورنروں پر زور دیا ہے کہ وہ مذہبی اور روحانی لیڈروں کو اس بات کی تحریک دیں کہ وہ  اپنے معتقدین کو ہدایت دیں کہ وہ  کوئی اجتماع نہ کریں اور  کووڈ – 19  کو پھیلنے سے روکنے کے لئے  سماجی فاصلے کے ضابطوں پر عمل کریں۔ انہوں نے  ان سے یہ بھی کہا کہ وہ  اپنی اپنی ریاستوں میں  فصلوں کی کٹائی  ، انہیں ذخیرہ کرنے اور  زرعی پیداوار کی خریداری کو یقینی بنانے  کے لئے بندوبست پر  توجہ مرکوز کریں۔

 عزت مآب صد رجمہوریہ رام ناتھ کووند  جی  کے ساتھ ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے گورنروں اور لیفٹیننٹ گورنروں اور  انتظام کاروں سے خطاب کرتے ہوئے نائب صدر جمہوریہ نے  اُن پر زور دیا کہ وہ  اپنے اپنے خطوں  کے مذہبی اور روحانی  پیشواؤں سے رابطہ قائم کریں اور  انہیں مشورہ دیں کہ وہ  اپنے معتقد لوگوں  کو  سماجی طور پر  فاصلہ برقرار رکھنے اور  ذاتی صفائی ستھرائی سے متعلق رہنما خطوط  پر سختی سے عمل کرنے کی ہدایت دیں۔

حال ہی میں  قابل گریز کارروائی  کا حوالہ دیتے ہوئے  جس کی وجہ سے  ملک بھر میں  منفی اثرات مرتب ہوئے ہیں، نائب صدر جمہوریہ نے  گورنروں اور لیفٹیننٹ گورنرس کو خبردار کیا کہ  اسے ایک  انتباہ سمجھیں اور  اپنی اپنی ریاستوں میں  کسی بھی قسم  کے مذہبی اجتماعات  کے انعقاد کی اجازت نہ دیں۔

کٹائی کے موسم کا حوالہ دیتے ہوئے جناب  نائیڈو نے ان پر زور دیا کہ  وہ ریاستی ایجنسیوں کو مشورہ دیں کہ زرعی مشینری کی  بلا رکاوٹ آمد ورفت کو یقینی بنایا جائے تاکہ کسانوں کو  کسی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ انہوں نے اس بات کی بھی  خواہش ظاہر کی کہ زرعی پیداوار  کی 100 فیصد خریداری کو یقینی بنایا جائے۔ نائب صدر نے  کہا کہ یہ  وقت کی ضرورت ہے۔

ریاستوں میں ڈاکٹروں پر  حملے کے واقعات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے جناب نائیڈو نے انہیں  قابل مذمت اور  افسوسناک  قرار دیا۔ انہوں نے گورنروں سے کہا ہے کہ وہ لوگوں کو ڈاکٹروں، نرسوں اور  لڑائی میں سب سے آگے رہنے والے افراد ، جیسے  صفائی ملازمین  اور پولیس اہلکاروں  کے ذریعے  ادا کئے جانے والے اہم اور  زندگی بچانے  والے رول کے بارے میں  بیداری  پیدا کریں۔ انہوں نے کہا کہ  اس طرح کے واقعات سے ڈاکٹروں اور دیگر  لوگوں پر  منفی اثرات مرتب ہوں گے۔

ان لوگوں کے ذریعے فراہم کی جانے والی خدمات  کی ستائش کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس طرح کے حملوں کے پس پشت وجوہات پتہ  چلایا جانا چاہئے اور لوگوں کو  اس بات سے مطلع کیا جانا چاہئے کہ ڈاکٹر  اور نرسیں دوسروں کی زندگی بچانے کے لئے خود اپنی زندگی  کے لئے خطرہ مول  لے رہے ہیں۔  انہوں نے گورنروں اور لیفٹیننٹ گورنرس پر یہ بھی زور دیا کہ وہ  آن لائن کورس کے لئے بندو بست کریں  تاکہ طلباء  اپنی پڑھائی جاری رکھ سکیں۔

 نائب صدر جمہوریہ نے  دوسرے علاقوں کے پھنسے ہوئے ورکروں کی حالت  کے بارے میں بھی معلوم کیا  اور  لوگوں کے لئے  ضروری اشیاء اور ادویات کی سپلائی کے بارے میں بھی پوچھا۔ انہوں نے کہا کہ  اگرچہ ریاستی اور مرکزی  حکومتیں  دوسرے علاقوں کے  مزدوروں کو درپپش پریشانی کو دور کرنے کی اپنی  بھر پور کوششیں کررہی ہیں لیکن یہ  وسیع  طور پر  سماج کی بھی  ذمہ داری ہے کہ  وہ  کھانا اور  ٹھہرنے  کی سہولیات  فراہم کرنے کی خاطر  مدد کے لئے آگے آئیں۔

 لاک ڈاؤن کے جذبے  پر عمل کرنے  کے لئے  پورے ملک کے لوگوں کی ستائش کرتے ہوئے جناب نائیڈو نے  سماجی طور پر  فاصلہ برقرار رکھنے کے ضابطوں  کے مؤثر نفاذ پر زور دیا ۔ انہوں نے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ  کسی بھی خلاف ورزی  یا  نرمی کے بغیر  ان ضابطوں پر عمل کریں۔

عزت مآب صدر جمہوریہ اور  وزیراعظم کی ہدایات پر  عمل کرنے کے لئے  لوگوں پر زور دیتے ہوئے  انہوں نے  ڈاکٹروں اور سائنس دانوں کو مشورہ دیا کہ وہ صحت کی وزارت  اور  آئی سی ایم آر  کے ذریعے  جاری کردہ رہنما  خطوط  پر عمل کریں۔

اس بات چیت میں  ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے 35  گو رنروں  ، لیفٹیننٹ گورنروں اور  انتظام کاروں نے  کووڈ – 19 وبا سے نمٹنے کے لئے  اپنے اپنے علاقوں میں کئے گئے اقدامات  کا جائزہ پیش کیا۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More