35.6 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

صدر جمہوریہ ہند نے جناب الیکزینڈر ویوسک کو ان کے سربیا کے صدر کی حیثیت سے عہدہ سنبھالنے پر مبارک باد پیش کی

Urdu News

 نئی دہلی، ۔ جون /     صدر جمہوریہ ہند جناب پرنب مکھرجی نے عزت مآب  جناب الیکزیندر ویوسک کو سربیا  جمہوریہ  کے صدر کی حیثیت  سے دفتر میں شامل ہونے اور عہدہ  سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی ہے۔

 اپنےپیغام میں صدر جمہوریہ نے  کہا کہ برائےکرم 2 اپریل  2017  کو منعقدہ  صدر کے  انتخاب میں آپ کی بڑی فتح  اور جمہوریہ  سربیا کے صدر کی حیثیت سے عہدہ سنبھالنے کے لئے   میری دلی مبارکبادقبول کریں۔

 انہوں نے کہا کہ ہندستان، سربیا کے ساتھ  اپنے تاریخی او ر وقت    کی کسوٹی  پر کھرےاترنے والے رشتوں کی قدر کرتا ہے۔ ہمارے  باہمی رشتے ،آپسی دلچسپی کے اہم  امور پر ایک دوسرے کے ساتھ یقین  اور تعاون  کی علامت  ہیں۔ مجھے  پورا اعتماد ہے کہ ہم ایک  دوسرے  کے ساتھ مل کر کام کریں گے اور  اپنے رشتوں  میں مکمل  گنجائش اور طاقت کو سمجھیں گے جس کی بڑی حوصلہ افزائی  آپ کے حالیہ  ہندستان  کے دورے کےموقع پر ہوئی تھی۔

 عزت مآب  صدر مجھے  آج موقع ملا ہےکہ  میں  آپ  کی اچھی صحت  اورسربیا  کے دوست  عوام کی  خوشحالی  اور ترقی  کے لئے اپنی  بہترین  خواہشات  اور نیک تمنائیں پیش کروں۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More