36 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

کوئلےکی وزارت نے ڈبلیو بی پی ڈی سی ایل کے ساتھ معاہدہ کیا

Urdu News

نئی دہلی، مرکزی حکومت اور مغربی بنگال پاورڈیولپمنٹ کارپوریشن لمیٹیڈ (ڈبلیو بی پی ڈی سی ایل) کےد رمیان آج دیوچاپچامی دیوان گنج، ہرین سنگھا کوئلہ بلاک سے متعلق الاٹمنٹ کا معاہدہ ہوا ہے۔ کوئلہ بلاکوں کو الاٹ کرنے سے متعلق   ضابطے 2017 کے مطابق، جو کانوں اور معدنیات  سے متعلق قانون 1957 کے تحت  مرتب کئے گئے ہیں، ڈبلیو بی پی ڈی سی ایل کو دیوچا پچامی دیوان گنج، ہرین سنگھا کوئلہ بلاک، جو مغربی بنگال ریاست میں واقع ہےاور جس کا رقبہ 12.28 مربع کلو میٹر ہے، بجلی پیدا کرنے کے مقصد سے الاٹ کر دی گئی ہے۔ اس میں تقریباً 2102 ملین ٹن کوئلہ موجود ہے۔

امید ہے کہ اس پروجیکٹ سے مغربی بنگال میں براہ راست اور بالواسطہ روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے اور یہ خطے کی سماجی –اقتصادی  ترقی میں قابل قدر تعاون کرے گا۔ اس کے علاوہ یہ پروجیکٹ خطے میں کوئلے اور بجلی کی موجودہ اور مستقبل قریب میں ہونے والی ضروریات کو بھی پورا کرے گا۔

(کوئلے کی وزارت کے جوائنٹ سکریٹری جناب بھبانی پرساد پتی اور  مغربی بنگال پاور ڈیولپمنٹ کارپوریشن لمیٹیڈ کے سی ایم ڈی ڈاکٹر پی  بی سلیم، کوئلے کی وزارت کے سکریٹری جناب سمنتا چودھری اور کوئلے کی وزارت میں ایڈیشنل سکریٹری جناب ونود کمار تیواری کی موجودگی میں معاہدے کا تبادلہ کرتے ہوئے)

الاٹمنٹ کے معاہدے پر کوئلے کی وزارت میں ڈپٹی سکریٹری جناب رام شرومنی  سرود، ڈبلیو بی پی ڈی سی ایل کے ڈائرکٹر (ریگولیٹری امور) جناب امت بھٹہ چاریہ نے کوئلے کی وزارت کے سکریٹری سمانتا چودھری ، ڈبلیو بی پی ڈی سی ایل کے چیئرمین ؍ منیجنگ ڈائرکٹر ڈاکٹر پی بی سلیم  کی موجودگی میں دستخط کئے۔ اس موقع پر کوئلے کی وزارت کے ایڈیشنل سکریٹری ونود کمار تیواری، جوائنٹ سکریٹری بھبانی پرساد پتی اور دیگر عہدیدار بھی موجود تھے۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More