27 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

رکشا منتری راج ناتھ سنگھ نے غیر شادی شدہ مرد فوجی اہلکاروں کو بچے کی دیکھ بھال کی چھٹی کا فائدہ دینے کو منظوری دی

Urdu News

نئی دہلی، رکشا منتری جناب راج ناتھ سنگھ نے ٖغیر شادی شدہ مرد فوجی اہلکاروں کو بچے کی دیکھ بھال کی چھٹی (سی سی ایل) کا فائدہ دینے اور حفاظتی دستوں کی خاتون افسروں کے معاملے میں  سویلین ملازمین کے لیے سی سی ایل کے مساوی فائدے دینے سے متعلق ڈی او پی ٹی کے حالیہ حکم کے مطابق سی سی ایل کے ضابطوں میں کچھ چھوٹ دینے کو منظوری دی ہے۔

فی الحال سی سی ایل حفاظتی دستوں میں خاتون افسروں کو دی جاتی ہے۔ حال ہی میں ڈی او پی ٹی نے سویلین ملازمین کو سی سی ایل دینے کے لیے اُس میں کچھ ترامیم  کی ہیں۔  جس کے مطابق اب تک خاتون افسروں کو دی جانے والی سی سی ایل اب تک غیرشادی شدہ مرد سرکاری ملازمین کو بھی دی جائے گی۔  40 فیصد معذوری والے بچے کے معاملے میں متعینہ 22 سال کی عمر کی حد سی سی ایل حاصل کرنے کے مقصد کے لیے ہٹا دی گئی ہے۔ اس کے علاوہ   ایک بار میں سی سی ایل کی کم از کم مدت 15 دن سے گھٹا کر پانچ دن کر دی گئی ہے۔

اب اسی قسم کے فائدے دفاعی ملازمین کو فراہم کرانے سے متعلق وزارت دفاع کے تجویز کو رکشا منتری جناب راج ناتھ سنگھ نے منظور کر لیا ہے۔  اس کے ساتھ ہی غیرشادی شدہ مرد فوجی اہلکار بھی اب سی سی ایل کا فائدہ حاصل کر سکیں گے۔ غیر شادی شدہ مرد فوجی اہلکار اور دفاعی دستوں کی خاتون افسر بھی 40 فیصد معذوری کے معاملے میں  بچوں کی عمر کی شرط کے بغیر سی سی ایل کا فائدہ حاصل کر سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ سی سی ایل کی کم از کم مدت بھی ہر ایک بار میں پہلے کی حد 15 دن سے گھٹا کر پانچ دن کر دی گئی ہے۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More