33 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

شہری سمردھی اُتسو کا آغاز

Urdu News

نئی دہلی،   ہاؤسنگ اور شہری امور کی وزارت (ایم او ایچ یو اے) کی ایک مہم شہری سمردھی اتسو کا آغاز ہوگیا ہے۔ اس کا مقصد دین دیال انتودیہ مشن ۔ نیشنل اربن  لائیو لی ہوڈ مشن (ڈی اے وائی۔ این یو ایل ایم) کو ان لوگوں تک پہنچانا ہے جو خطرات کی زد میں  سب سے زیادہ رہتے ہیں۔اس اتسو میں سیلف ہیلتھ گروپ (ایس ایچ جی) اراکین کی دیگر سرکاری اسکیموں تک رسائی کو نمایاں کیا گیا ہے۔اس ہفتے کے اوائل میں اس کا آغاز ملک بھر میں ہوا تھا۔

شہری سمردھی اتسو کے پہلے دن کا آغاز ملک کے طول و عرض میں خواتین کی زیر قیادت خود امدادی گروپوں کے ذریعہ منعقدہ ریلیوں کے سلسلے سے ہوا۔ یہ ریلیاں شہری غریب برادریوں کے درمیان ڈی اے وائی۔ این یو ایل ایم کے بارے میں بیداری پیدا کرتی ہیں۔متعدد ریاستوں نے روزگار میلوں اور  چھوٹی موٹی خواتین صنعت کاروں کے ذریعہ تیار مصنوعات کی فروخت کے لئے میلوں  کا بھی انعقاد کیا اور یہ سلسلہ آئندہ دو ہفتوں تک جاری رہے گا۔

ہریانہ کے سونی پت میں خود امدادی گروپ ریلی

2.png

میزورم کے سیہپوئی میں خود امدادی گروپ ریلی

3.png

سکم میں خود امدادی گروپ مصنوعات میلہ

4.png

تمل ناڈو مین خود امدادی گروپ مصنوعات میلہ

شہری سمردھی اتسو کے توسط سے خود امدادی گروپوں کے اراکین کو مرکزی حکومت کی اسکیموں جیسے سووچھ بھارت مشن (شہری)، پردھان منتری آواس یوجنا (شہری)، پردھان منتری اجوولا یوجنا ، پردھان منتری جن دھن یوجنا ، پردھان منتری سرکشا بیمہ یوجنا، پردھان منتری جیون جیوتی یوجنا اور قومی غذائی مشن سے جوڑا جارہا ہے۔

آئندہ دو ہفتوں کے دوران ریاستوں کے ذریعہ متعدد دیگر سرگرمیاں انجام دی جائیں گی جن میں  کالجوں کے ذریعہ بے گھر لوگوں کے لئے  پناہ گاہوں کو اپنانا، غیر روایتی صفائی ورکروں کے خود امدادی گروپوں کی تشکیل، مالی شمولیت کیمپوں،  روزگار میلوں وغیرہ کا انعقاد ، شامل ہیں۔ان سرگرمیوں کی سمت میں ہوئی پیش رفت اور سبھی ریاستوں میں شہری سمردھی اتسو سے متعلق تقریبات سے متعلق تصاویر اور مضامین اسی کام کے لئے بنائے گئے ویب پورٹل shehrisamridhiutsav.com پر دیکھے جاسکتے ہیں۔

شہری سمردھی اتسو کی ایک نمایاں چیز قومی نمائش نیز خود امدادی گروپوں کے ذریعہ تیار کئے گئے سامانوں کی فروخت اور نئی دہلی میں منعقد کیا جانے والا قومی اسٹریٹ فوڈ فیسٹول ہے۔مرکزی دہلی میں سو سے زیادہ اسٹال قائم کئے جارہے ہیں جہاں پر متعدد  ہینڈلومس، ہینڈی کرافٹ، اسنیکس اور 23 ریاستوں کی نمائندگی  کرنے والے 200 خود امدادی گروپوں کے ذریعہ تیار دیگر سامان کی دستیابی کے ساتھ ساتھ 20 ریاستوں  کی نمائندگی کرنے والے  40 اسٹالوں میں مقامی پکوان پیش کئے جائیں گے۔شام میں ایک ثقافتی پروگرام بھی منعقد کیا جائے گا جس میں مقبول بینڈوں کو شامل کیا جائے گا تاکہ نوجوانوں کی بھیڑ کی ضیافت طباع کا سامان مہیا کرایاجاسکے۔ یہ تقریب 8 سے 17 فروری 2019 کے دوران مغربی دلی میں راج پتھ لان میں منعقد کی جائے گی اور یہ لوگوں کے لئے بارہ بجے دوپہر سے رات دس بجے تک  جاری رہے گی۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More