26 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

’آئیے ہم قومی اتحاد کے لئے کام کرنے کا عہد کریں‘‘:جناب راجناتھ سنگھ

Urdu News

نئیدہلی۔ وزیر داخلہ جناب راجناتھ سنگھ نے آج یہاں دھیان چند نیشنل اسٹیڈیم سے ’’اتحاد کیلئے دوڑ‘‘ کو جھنڈی دکھاکر رخصت کیا۔ سینکڑوں جوشیلے نوجوانوں، بچوں ، معمر شہریوں نے اس دوڑ میں شرکت کی۔ اس موقع پر وزیر موصوف نے مندوبین کو راشٹریہ ایکتا دوس (یوم قومی اتحاد) کا حلف بھی دلایا۔

ایک بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئےوزیرداخلہ نے آزادی کے فوراً بعد کے ماحول میں سابق دیسی ریاستوں کو متحد کرنے میں سردار پٹیل کے جید کردار کو یاد کیا۔ انہوں نے کہا کہ سردار پٹیل بھارت کے اتحاد و سالمیت کے پس پشت روح رواں کی حیثیت رکھتے تھے۔ ملک ان کا مرہون منت ہے ۔ جناب راجناتھ سنگھ نے کہا کہ ہمیں بھارت کے اس مرد آہن کے ویژن کے تئیں خود کو وقف کرنے کا حلف لینا چاہئے۔

 اس سے قبل وزیرداخلہ نے بھارت کے اولین وزیر داخلہ سردار ولبھ بھائی پٹیل کوان کے  143ویں یوم پیدائش پر پٹیل چوک پر جاکر،گلہائے عقیدت نذر کیے۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More