40 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

65 ویں قومی فلم ایوارڈز 2017 کا اعلان کردیا گیا

Urdu News

نئی دہلی، فیچر فلموں، سنیما  پر بہترین  تحریروں   اور دادا صاحب پھالکے ایوارڈ اور غیر  فیچر فلموں    سے متعلق   جیوریز   کے   چیئرپرسنس  کی طرف سے آج    65 ویں قومی فلم ایوارڈ 2017 کا اعلا  ن کیا گیا۔ فیچر فلم سینٹرل پینل    کی سربراہی  ہندی سنیما اور  بین الاقوامی سنیما میں اپنے کام کے لئے جانے  جانے والے   ممتاز   فلم ساز   جناب شیکھر کپور نے کی  تھی اور  غیر فیچر فلم پینل کی سربراہی     نکول کامٹے نے کی تھی اور     تحریر سے متعلق  بہترین سنیما   جیوری  کے سربراہ اننت وجے تھے۔   قومی فلم ایوارڈ 3 مئی 2018 کو صدر جمہوریہ ہند جناب رام ناتھ کووند  پیش کریں گے۔ 65 ویں قومی فلم ایوارڈ جیوری کے چیئرپرسن نے   12 اپریل  2018 کو اطلاعات و نشریات کی مرکزی وزیر   محترمہ اسمرتی ایرانی  اپنی رپورٹ پیش کی تھی۔

ہندی فلموں کے  سرکردہ  اور معروف اداکار  ونود کھنہ  کو ہندستانی سنیما کو دیئے گئے تعاون کے لئے  داداصاحب پھالکے  ایوارڈ  سے نوازا گیا۔اس سال کے قومی انعام پانے والوں میں کچھ دیگر معروف  فلموں میں آسامی  فلم ولیج راک اسٹار کو شامل کیا  گیا ہے اسے بہترین فیچر فلم زمرے میں شامل کیا گیا ہے اوربہوبلی کو بہترین مقبول فلم کا  ایوارڈ دیا گیا ہے۔    ایک ڈائرکٹر کی  بہترین پہلی فلم    کے لئے    اندراگاندھی ایوارڈ   جساری زبان کی فلم   سنجر  دیا گیا ہے، جس کی  ہدایت  پامپلی نے کی تھی ۔ مراٹھی  فلم  ڈھپا کو   قومی یکجہتی پر  بہترین فیچر فلم کے لئے    نرگس دت ایوراڑ دیا گیا ہے۔  جے راج کو     فلم   بھینکم   کے لئے فیچر فلم    زمرے میں بہترین ہدایت کے لئے  ایوارڈ دیا گیا ہے اور ناگراج منجولے نے   غیر فیچر فلم  زمرے میں بہترین فلم ہدایت کا ایوارڈ جیتا ہے۔  ردھی سین   اور سری دیوی نے    بہترین اداکار اور بہترین  اداکارہ کا ایوارڈ جیتا ہے۔ انہیں  یہ ایوارڈ فلم    ناگاکیرتن   اور فلم موم کے لئئے دیا گیا ہے۔

 ملیالم فلم آلوروکم کو  سماجی مسائل پر بہترین فلم کا ایوارڈ دیا گیا ہے اس کی ہدایت وی سی  ابھیلاش  نے کی  تھی۔ پیا شاہ کی ہدایت میں بنی فلم واٹر بے بی کو غیر فیچر فلم زمرے میں    بہترین پہلی فلم کے ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔    فیچر  فلموں کے زمرے میں آئین کے 8ویں  شیڈول   نے  درج   زبانون سے الگ   دوسری زبانوں  کی فلموں میں بھی انعامات دیئے گئے ہیں۔    بہترین جساری فلم کے لئے   ایوارڈ سنجار کو دیا گیا ہے۔     بہترین  تولو فلم   پدائی   اور بہترین لداخی فلم   واکنگ ود دا ونڈ  کو  انعامات سے نوازا گیا ہے۔

بہترین  فلم  کریٹک ایوارڈ   گریدھر جھا کو دیا گیا ہے۔ انہیں    ان کی تحریروں کے لئے یہ ایوارڈ دیا گیا ہے جس میں    ہندی سنیما کے   وسیع    افق کا احاطہ کیا گیا ہے۔    خصوصی منشن ایوارڈ   سنیل مشرا کو دیا گیا ہے انہیں   سنیما پر   ان کے آرٹیکلس پر یہ ایوارڈ یا گیا ہے۔   سنیما پر بہترین کتاب   کا ایوارڈ   ماتمگی منی پور کودیا گیا ہے جو پہلی منی پوری فیچر فلم ہے جسے بابی واہنگ بیم نے تحریر  کیاتھا۔

 فیچر زمرے میں  خصوصی جیوری ایوارڈ فلم    ناگرکیرتن کو دیا گیا ہے  جس کی ہدایت    کوشک گنگولی نے کی تھی اور    سینی گھوش رائے نے اسے پیش کیا تھا۔ غیر فیچر زمرے میں  خصوصی جیوری ایوارڈ   ‘اے ویری اولڈ  مین  ود اینورمس ونگس  اینڈ منڈے کو دیا گیا ہے جس کی ہدایت    پراتھیک  واٹس نے کی تھی اور جسے فلم ڈویژن نے پیش کیا تھا۔ مراٹھی فلم‘  موہرکیا ’کو بچوں کی  بہترین کا ایوارڈ دیا گیا ہے ۔  جس کی ہدایت امر بھارت دیوکر نے کی تھی۔   مشہور  موسیقار اے آر رحمان کو فلم    کٹرو  ویلیدی کے لئے   بہترین میوزک  ہدایت کا ایوارڈ دیا گیا ہے۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More