26 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

18-2017 کے دوران ریل گاڑیوں کی جزوی/مکمل طور پر منسوخی کا اعلان

Urdu News

نئی دہلی، نومبر۔ بھارتیہ ریلویز نے 18-2017 کے دھند اور کہرے کے موسم کے دوران ریل گاڑیوں کی آمد و رفت کو منضبط کر نے کی غرض سے بعض ریل گاڑیوں کی جزوی / مکمل طور پر منسوخی یا ان کے راستے میں تبدیلی اور ان کی پھیری میں تخفیف کا ایک تفصیلی منصوبہ بنا یا ہے ۔ یہ منصوبہ ذیل میں دی گئی تفصیلات کے مطابق یکم دسمبر 2017 سے 13 فروری 2018 تک نافذالعمل رہے گا۔

دھند کے موسم کے دوران مکمل طور پر منسوخ ہو نے والی مسافر ریل گاڑیوں میں 12179/12180 انٹر سٹی، 13257/13258 جن سادھارن، 14005/14006 لچھوی ایکسپریس، 14207/14208 پدماوت، 14211/14212 انٹر سٹی، 14217/14218 اوچاہار، 15209/15210 جن سیوا، 15273/15274 ستیہ گرہ، 15483/15484 سکم مہانندہ، 14673/14674 شہید ایکسپریس، 12873/12874 جھارکھنڈ سورن جینتی، 12583/12584 اے سی ڈبل ڈیکر، 14309/14310 اجینی ایکسپریس،

جن ریل گاڑیوں کی پھیری میں کمی گئی ہے ان میں 12023/12024 جن شاتابدی، 12365/12366 جن شاتابدی، 12393/12394 سمپورن کرانتی، 12397/12398 مہا بودھی، 12561/12562 سوتنترتا سینا نی، 15211/15212 جن نائک، 12192/12191 سری دھام، 22405/22406 غریب رتھ، 12225/12226 کیفیات ایکسپریس، 12279/12280 تاج ایکسپریس، فرّخا ایکسپریس، 12331/12332 ہیم گری، 12333/12334 وبھوتی، 13005/13006 سب میل، 13021/13022 متھلا ایکسپریس، 14257/14258 کاشی وشو ناتھ ایکسپریس، 14649/14650 سریو-یمنا ایکسپریس، 14523/14524 ہری ہر ایکسپریس شامل ہیں۔

جو ریل گاڑیاں جزوی طور پر منسوخ کی جا رہی ہیں ان میں 12403/12404 ایکسپریس ، 13007/13008 ادین آبھا طوفان، 12369/12370 کمبھ ایکسپریس شامل ہیں۔

جن ریل گاڑیوں کے راستے تبدیل کئے جا رہے ہیں ان میں 13237/13238 اور 13239/13240 پٹنہ –کوٹہ ایکسپریس قابل ذکر ہے۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More