27 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

15ویں مالی کمیشن نے زیادہ شمولیت والے فروغ کے لئے عوام اور اداروں سے مشورے طلب کئے ہیں

Urdu News

نئی دہلی، 15ویں مالی کمیشن نے عام لوگوں، اداروں اور تنظیموں سےتفویض کردہ ذمہ داریوں سے متعلق امور پر مشورے ؍ خیالات  پیش کرنے کے لئے مدعو کیا ہے۔

 کمیشن مرکز اور ریاستوں کی فائنانس کی موجودہ صورت حال، خسارہ، قرضوں کی سطح،  نقد رقم اور مالی ڈسپلن کی کوششوں کا جائزہ لے گا اور ٹھوس مالی بندوبست کے لئے ایک مالی استحکام کے کارڈ میپ کی سفارش کرے گا۔ کمیشن ، عام اور مجموعی سرکاری قرض اور خسارے کی سطحوں کو مناسب سطح پر رکھنے کے لئے مرکزی حکومت اور ریاستی حکومتوں کی ذمہ داریوں کو بھی دیکھے گا۔ البتہ حکومتوں کو یہ کام برابری اور شفافیت کے اصولوں پر ملک میں شمولیت والی ترقی کو تیز کرنے کے ساتھ کرنا ہوگا۔ کمیشن اس امکان کا بھی جائزہ لے گا کہ آیا مالی خسارے کی گرانٹ فراہم کی جاسکتی ہے۔

کمیشن کے زیر غور کچھ  اہم معاملات مندرجہ ذیل ہیں:

  • چودھویں مالی کمیشن کی سفارشات  کے بعد،  نیا بھارت 2022 سمیت  قومی ترقیاتی پروگراموں کو جاری رکھتے ہوئے ریاستوں کو اضافی ٹیکس کی قابل قدر تفویض سے  مرکزی حکومت کی مالی صورت حال پر اثرات۔
  • ریاستوں کو پانچ سال تک ہونے والے امکانی مالی نقصانات کے معاوضے کی ادائیگی سمیت جی ایس ٹی کے اثرات، بہت سے محصولوں کی منسوخی،  ان کے لئے معاوضہ اور  دیگر ڈھانچہ جاتی پروگرام کا  مرکز او ریاستوں پر ہونے والے مالی اثرات۔
  • جی ایس ٹی کے تحت ٹیکس دائرے کو  توسیع دینے میں ریاستوں کے ذریعے کی گئی کوششیں۔
  • آبادی میں اضافے کی شرح کو تبدیل کرنے  کے لئے کی گئی کوششیں اور حاصل کی گئی پیش رفت۔
  • محصولاتی  ؍  غیر محصولاتی مالئے میں اضافے،  براہ راست فوائد کی منتقلی کو اپنانے سے ہوئی بچت اور  سرکاری فائنانس منیجمنٹ سسٹم، ڈیجیٹل معیشت کے فروغ اور حکومت اور فیض یافتگان کے درمیان بچولیوں کو ختم کرنے میں حاصل کی گئی پیش رفت۔
  • صفائی ستھرائی،  ٹھوس کچرے کے بندوبست اور کھلے میں رفع حاجت کو ختم کرنے کے لئے  رویوں میں تبدیلی پیدا کرنے میں کی گئی پیش رفت۔

15واں مالی کمیشن ، جو 27 نومبر 2017  کو  آئین کی دفعہ 280 کی شق نمبر 1 کے تحت قائم کیا گیا ہے،  اپنی رپورٹ 30 اکتوبر 2019 تک پیش کردے گا۔ اس رپورٹ میں پہلی اپریل 2020 سے شروع ہونے والے پانچ سال کا احاطہ کیا جائے گا۔ کمیشن اپنی سفارشات  پیش کرتے ہوئے 2011 کی مردم شماری کے اعداد وشمار کا استعمال کرے گا۔

دلچسپی رکھنے والی تمام تنظیموں ،  افراد اپنے مشورے ؍ خیالات  30 جون 2018  تک مندرجہ ذیل طریقوں سے بھیج سکتے ہیں۔

ڈاک کے ذریعے اپنے مشورے 15 ویں مالی کمیشن کو  نئی دہلی کے ٹالسٹائے مارگ پر  واقع جواہر ویاپار بھون کی نویں منزل پر بھیجے جاسکتے ہیں۔

ای-میل کے ذریعے لوگ اپنے مشورے : secy-xvfc@gov.inپر بھیج سکتے ہیں۔

وزارت کی ویب سائٹ پر بھی مشورے ہائیپر لنک کو کلک کرکے بھیجے جاسکتے ہیں:http://fincomindia.nic.in۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More