34 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

ہند اور تاجکستان نے پانی کی مسلسل ترقی کے لئے آپسی تعاون بڑھانے سے اتفاق کیا

Urdu News

نئی دہلی، ہندوستان اور تاجکستان نے  باہمی تعلقات کو فروغ دینے کےاپنے عزم کا اعادہ کیا ہے اور معاشی تعاون خصوصاً پانی کی مسلسل ترقی میں اضافہ کرنے سے اتفاق کیا ہیں۔

آبی وسائل، دریا کی ترقی اور گنگا کی صفائی ستھرائی کے علاوہ سڑک ٹرانسپورٹ، شاہراہوں اور جہاز رانی کے مرکزی وزیر جنا ب نتن گڈ کری نے  کل دوشنبہ میں تاجکستان کے وزیر خارجہ جناب سراج الدین محیرالدین سے وسیع تر گفتگو کی۔ جناب گڈ کری ان دنوں تاجکستان کے دو روزہ دورے پر ہیں۔

 دونوں لیڈروں نے مختلف شعبوں میں جاری باہمی تعاون کو ایک نئی جہت دینے کی ضرورت پر زور دیا اور پانی کی مسلسل ترقی کے شعبوں میں آپسی تعاون بڑھانے سے اتفاق کیا۔

 جناب گڈ کری نے تاجک لیڈر کو  اس بات سے بھی آگاہ کیا کہ وزیراعظم جناب نریندر مودی دونوں ملکوں کے درمیان اقتصادی تعاون کو وسعت دینے کے تئیں پر عزم ہیں انہو ں نے کہا کہ شکر اور دودھ کا پاؤڈر جیسی اشیاء میں تجارت کرنے کی گنجائش کا پتہ لگایا جاسکتا ہے۔

جناب گڈ کری نے ایران میں چاہ بہار بندرگاہ کی ترقی کے بارے میں بھی انہیں جانکاری دی۔ ہندوستان چاہ بہار بندرگاہ کی ترقی کے سلسلے میں تعاون دے رہا ہے۔ انہو ں نے کہا کہ ہندوستان یہ چاہے گا کہ معیاری بنیادی ڈھانچے کی تعمیر میں تاجکستان اور ہندوستان کی مہارت کو ساجھا کیاجائے۔

تاجکستان کے وزیرخارجہ  نے بتایا کہ ہندوستان تاجکستان کا ایک بھروسے مند سیاسی اور کلیدی ساجھے دار ہے اور وہ ہندوستان کے ساتھ اپنے معاشی رشتوں کو وسعت دینا پسند کرے گا۔

جناب گڈ کری کارروائی کے لئے بین الاقوامی دہائی: پانی کی مسلسل ترقی سے متعلق اعلی سطح کی بین الاقوامی کانفرنس میں ہندوستان کی نمائندگی کرنے کے سلسلے میں دوشنبہ میں ہیں۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More