37 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

ہندوستان کے قومی آثار قدیمہ کے 130 ویں یوم تاسیس کے موقع پر نئی دلی میں جلیاں والا باغ نام کی نمائش کا افتتاح کیا گیا

Urdu News

نئی دہلی، ہندوستان کے قومی آثار قدیمہ کے 130 ویں یوم تاسیس کے موقع پر ثقافت کی وزارت کے جوائنٹ سکریٹری جناب پی ایل ساہو نے ہندوستان کے قومی آثار قدیمہ کے ڈائریکٹر جنرل جناب چندن سنہا کی موجودگی میں نئی دلی میں قومی آثار قدیمہ کے حدود میں ایک نمائش جلیاں والا باغ کا افتتاح کیا ۔ اصلی دستاویزات کی بنیاد پر یہ نمائش جلیاں والا باغ قتل عام کی صد سالہ یادگار منانے کی ایک کوشش ہے۔ جس میں 1915 سے 1950 تک کے عرصے کااحاطہ کیا گیا ہے۔ یہ نمائش لوگوں کے لئے 30 اپریل 2020 تک کھلی رہے گی۔

http://164.100.117.97/WriteReadData/userfiles/image/image001VUSO.jpg

ہندوستان کے قومی آثار قدیمہ میں دستیاب جلیاں والا باغ قتل عام سے متعلق آثار قدیمہ کے دستاویزات کی اصل اور ڈیجیٹل نقلوں کے ساتھ یہ نمائش پیش کی گئی ہے۔ اس نمائش کو پیش کرنے کا مقصد  ریکارڈ کے ذریعے برطانوی سامراج کے ظلم کے خلاف ہندوستانی عوام کی انتھک جدوجہد کو پیش کرنے کی ایک دیرینہ کوشش ہے۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More