35 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

ہندوستان کے دیوالیہ و دیوالیہ پن بورڈ (آئی بی بی آئی) نے شکایات کے ازالے کے قوانین کا اعلان کیا

Urdu News

نئی دہلی۔ ہندوستان کے دیوالیہ و دیوالیہ پن بورڈ (آئی بی بی آئی) نے07 دسمبر 2017 کو گزٹ آف انڈیا میں (آئی بی بی آئی شکایات کے ازالے کا طریقۂ کار )قوانین 2017 کا اعلان کیا ہے ۔ ان قوانین کے ذریعہ شراکت دار خاص طور پر قرض دہنددہ ، قرض دار، شکایت کرنے والا، خدمات فراہم کرنے والا ، مسئلہ کے حل کے لیے درخواست گزار یا دیگر افراد جو دیوالیہ و دیوالیہ پن سے متعلق قوانین 2016 کے تحت دیوالیہ پن ، لکیوڈیشن، رضاکارانہ لکیوڈیشن، یا دیوالیہ سے متعلق لین دین کے حل میں دلچسپی رکھتا ہو اور خدمات فراہم کرنے والوں خاص طور پر انسولوینسی پروفیشنل ایجنسی، انسولوینی پروفیشنل ، انسولوینسی پروفیشنل ادارے یا انفارمیشن یوٹیلیٹی کے خلاف شکایت درج کرایا ہو۔ مذکورہ قوانین کا مقصد آئی بی بی آئی کے ذریعہ شکایات کے ازالے کے لیے شفاف طریقہ کار فراہم کرنا ہے ۔

ایک شراکت دار شکایت درج کرا سکتا ہے جس میں خدمات فراہم کرنے والے کی وہ تفصیلات مذکور ہوگی جس کے باعث متاثرہ فریق مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ کیسے متاثر ہ فریق کو دشواریوں کاسامنا کرنا پڑا، خدمات فراہم کی جانب سے شکایت کے ازالے کے سلسلے میں اپنی کوششوں کی تفصیلات اور کیسے اس کی مشکلات کو حل کیا گیا ۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More