40 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

ہندوستان کا الیکشن کمیشن ای وی ایم کے سقم سے مبرا ہونے کے اپنے موقف پر قائم

Urdu News

نئی دہلی، جنوری،بھارت کے انتخابی کمیشن کے علم میں یہ بات آئی ہے کہ لندن میں منعقدہ  ایک پروگرام کے دوران  اس امر کا مظاہرہ کیا گیا کہ بھارت کے انتخابی کمیشن کے ذریعے  استعمال کی جانے والی الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں میں چھیڑ چھاڑ کرنا ممکن ہے۔

اگرچہ بھارت کا انتخابی کمیشن  اس طرح کے بڑھاچڑھاکر پیش کئے گئے دعووں  میں کوئی فریق بننے سے  محترز رہا ہے تاہم بھارت کا انتخابی کمیشن مضبوطی سے  اپنے اس موقف پر قائم ہے کہ انتخابی کمیشن کے ذریعے استعمال میں لائی جانے والی الیکٹرانک ووٹنگ مشینیں ہر طرح کے سقم سے مبرا ہیں۔

 یہاں اس بات کا اعادہ کرنا ضروری ہے کہ ای وی ایم، بھارت الیکٹرانکس لمیٹڈ  ( بی ای ایل)  اور  الیکٹرانکس کارپوریشن آف انڈیا لمیٹڈ ( ای سی آئی ایل)  میں ، ازحد کڑی نگرانی اور  سلامتی کے تمام تر تقاضوں کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے  تیار کی جاتی ہیں اور  ممتاز تکنیکی ماہرین  کی ایک  کمیٹی  جو 2010 میں تشکیل دی گئی تھی،  کی نگرانی میں  انہیں  پوری توجہ کے ساتھ سخت گیر  معیاراتی  آپریٹنگ ضوابط سے گزارا جاتا ہے۔

اس معاملے پر علیحدہ سے  غور وفکر کیا جار ہاہے کہ اس سلسلے   میں کس قسم کی قانونی  کارروائی کی جانی چاہئے۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More