26 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

ہندوستان اور بنگلہ دیش کے درمیان مشترکہ مشقیں سمپریتی 2017 اختتام پذیر

Joint Indo-Bangladesh Exercise Sampriti 2017 Culminates
Urdu News

نئی دہلی ہند– بنگلہ دیش کے درمیان مشترکہ  تربیتی مشقیں سمپریتی 2017 ، جو میزورم میں ویرن گیٹ میں کاؤنٹر انسرجنسی اینڈ جنگل وار فیئر اسکول میں کی جارہی ہیں، آج اختتام پذیر ہوگئیں۔

سمپریتی سیریز کے تحت یہ اس طرح کی ساتویں مشق تھی۔ اس مشترکہ مشق کا مقصد ہندستان اور بنگلہ دیش کی فوجوں کے درمیان تعاون اور مختلف ماحول میں کام کرنے کے  پہلوؤں کو مستحکم کرنا ہے۔ 13 روزہ فیلڈ تربیتی مشق 6 نومبر 2017 کو شروع ہوئی تھیں جو 15 اور 16 نومبر کو  ایک آزمائشی مشق کے ساتھ ختم ہوگئیں۔ اس کا ایک مثبت اور منظم طریقے سے  اہتمام کیا گیا تھا جہاں دونوں ملکوں کی فوجوں نے ایک دوسرے کے تنظیمی ڈھانچے اور حکمت پر مبنی مشقوں کی جانکاری حاصل کی۔

اس آزمائشی مشق کے لیے ایک گاؤں میں چھپے  دہشت گردوں  کے منظر کو پیش کیا گیا تھا۔ یہ دونوں ملکوں کی فوجوں کے کمپنی کمانڈروں کی طرف سے مشترکہ بریفنگ کے ساتھ شروع ہوئی تھی۔ دونوں  ملکوں کی فوجوں نے گاوں کا محاصرہ کرکے یہ مشق کی تھیں۔ مشق کے دوران دہشت گردوں کو ڈھیر کرنے  کے لیے جنگل میں چھاپے کی کارروائی کی گئی۔ اور اسی کارروائی کے ساتھ یہ مشق اختتام پذیر ہوئی۔ ہندوستانی اور بنگلہ دیشی فوجیوں کی طرف سے مشترکہ طور پر روم انٹروینشن ڈرلس پر ایک خصوصی مظاہرے اہتمام کیا گیا۔

بنگلہ دیش فوج کے میجر جنرل محمد مشفق الرحمن اور ہندوستان فوج کے میجر جنرل ایم ایس گھورا نے فائنل فوجی مشق کا جائزہ لیا۔ یہ مشترکہ مشق انتہائی کامیاب ثابت ہوئیں۔ اس سے دونوں ملکوں کی فوجوں کے درمیان مفاہمت میں اضافہ ہوگا۔ اور یہ باہمی تعلقات کو مستحکم کرنے میں مددگار بھی ثابت ہوئی ہے۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More