36 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

ہندوستانی فضائیہ کے ایئرمینوں کے لئے پہلا آن لائن انتخاب

Urdu News

نئی دہلی، ہندوستانی فضائیہ نے 3 سے 6 مئی 2018 تک ایئرمینوں کے لئے  پہلا آن لائن انتخاب کامیابی کے ساتھ مکمل کیا۔ حکومت ہند کے ڈیجیٹل انڈیا پروگرام کو آگے لے جاتے ہوئے کمپیوٹر پر مبنی آن لائن جانچ کے ذریعہ ایئرمینوں کی بھرتی کی  پہلا ٹسٹ (ایس ٹی اے آر) کامیابی کے ساتھ مکمل کیا گیا۔ اس میں الیکٹرانکس اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت کے تحت کام کرنے والی حکومت ہند کی تنظیم سینٹر فار ڈیولپمنٹ آف ایڈوانسڈ کمپیوٹنگ (سی ڈی اے سی) پنے نے تعاون دیا۔ فوج کی تینوں شاخوں کی طرف سے آن لائن انتخاب کے ٹیسٹ کی یہ پہلی مثال ہے۔ اس سے پورے ملک کے امیدواروں کو انتخاب میں حصہ لینے میں آسانی پیدا ہوجاتی ہے اور انہیں ذاتی طور پر درخواست دینے کے پیچیدہ عمل سے گزرنا نہیں پڑتا۔

ایئرمینوں کے آن لائن ایس ٹی اے آر امتحان کے لئے کل ملاکر 409169 امیدواروں نے اپنا اندراج کرایا تھا۔ یہ امتحان پورے ملک کے 102 شہروں کے 439 مراکز میں کامیابی کے ساتھ کرایا گیا۔ اس میں 100 مراکز شمال مشرقی ریاستوں، جموں و کشمیر اور ان ریاستوں میں تھے جن کی ہندوستانی فضائیہ میں نمائندگی بہت محدود ہے۔ 80 فیصد سے زیادہ امیدواروں کو ان کی پسند کے مرکزوں پر امتحان دلوایا گیا۔ جن امیدواروں نے اپنا رجسٹریشن کرایا تھا ان میں سے 320648 یعنی (78.37 فیصد) امیدوار  آن لائن امتحان میں شامل ہوئے۔

اس سے پہلے جو امتحانات ذاتی طور پر لئے جاتے تھے، ان میں فضائیہ کو 4 لاکھ سے زیادہ درخواستیں موصول ہوتی تھیں۔ لیکن ایئرمینوں کے انتخابی مراکز میں امتحان کی گنجائش کم ہونے کی وجہ سے 80 ہزار سے ایک لاکھ امیدوار ہی تحریری امتحان میں شامل ہوسکتے تھے۔ اس لئے امیدواروں کی اسکریننگ ان کی بارہویں جماعت کے نتیجے کی بنیاد پر کی جاتی تھی اور بہت سے مستحق امیدوار امتحان دینے کے مواقع سے محروم رہ جاتے تھے۔ آن لائن امتحان کے ذریعہ ایس ٹی اے آر کے لئے درخواست دینے والے تمام مستحق امیدواروں کا ان کی اپنی رہائش گاہ سے قریب ترین مرکز پر امتحان لیا جائے گا۔ اس سے امیدواروں کی تعداد میں تقریباً 8 گنا کا سالانہ اضافہ ہوگا۔

فضائیہ کی پالیسی یہ ہےکہ وہ بہترین امیدواروں کا انتخاب کرے۔ آن لائن امتحان میں شفافیت بڑھ جانے اور لاگت کم ہونے کے ساتھ ساتھ اس طریقہ کار کے ذریعہ ہندوستانی فضائیہ ان نوجوانوں تک بھی پہنچ سکے گی جو ملک کے دور دراز علاقوں میں رہتے ہیں اور امتحان میں شرکت کے معاملے میں ان کی مدد کرسکے گی۔  اپنی نوعیت کا پہلا امتحان ہونے کی وجہ سے اس کی بہت اونچی سطح پر نگرانی کی گئی۔ رکشا منتری اور فضائیہ کے سربراہ نے اس ٹیم کو مبارک باد دی جو آن لائن ٹسٹ کی منصوبہ بندی اور اسے انجام دینے میں شامل رہی۔ یہ ایک بڑا سنگ میل ہے جس سے مستحق نوجوانوں کو ملک کے دور دراز حصوں سے فضائیہ میں شامل ہونے کا منصفانہ موقع ملے گا۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More