28 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

ہندوستانی بحریہ کے جہازوں کا دانانگ، ویتنام کا دورہ

Urdu News

نئی دہلی۔ جنوب مشرقی ایشیا اور شمال مغربی بحر الکاہل کے خطے میں ہندوستانی بحریہ کے جہازوں کے مشرقی  کے بیڑے کی جاری آپریشنل تعیناتی کے طور پر تین ہندوستانی بحری جہاز سہیادری، شکتی اور کمورتا ریئر ایڈمیرل دینیش کمار ترپاٹھی کی سربراہی میں 21 سے 25 مئی 2018 تک دانانگ میں تیئن سا پورٹ پر لنگر اندوز  رہیں گے۔

اس دورے کے دوران دونوں ملکوں کی بحریہ  کے عملوں کے مابین پیشہ ورانہ بات چیت ،، ویتنام حکومت   کے معزز شخصیات  سے ملاقاتیں بھی ہونگی۔ ہندوستان اور ویتنام کے باہمی تعلقات دونوں ملکوں کے مابین دوسری صدی عیسوی سے چلی آرہی ثقافتی ، مذہبی اور اقتصادی رشتوں   کی بنیاد پر قائم ہے ۔

مضبوط دفاعی تعاون  دونوں ملکوں کے مابین جامع اسٹرٹیجک شراکت داری کا اہم عنصر ہے ۔ ہندوستان کی وزیر دفاع اس  سال جون میں ویتنام کا دورہ کرنے والی ہیں  اور ویتنام کے فوجی سربراہ اور ویتنام کی بحریہ کے سربراہ  اس سال کے آخر میں ہندوستان کا دورہ کرنے والے ہیں ۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More