26 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

ہندستان کے پاس عالمی ہوابازی کا مرکز بننے کی صلاحیت موجود ہے :نائب صدر جمہوریہ

Urdu News

نئی دہلی، نائب صدر جمہوریہ  ہند جناب ایم ونکیانائیڈو نے کہا ہے کہ    ہندستان،  پی ایم آر  او  یعنی    (مینٹیننس ریپئر اور اوور ہال)  کے معاملے  میں ایک   ہوا بازی کا عالمی مرکز    بننے کی  صلاحیت رکھتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہوا بازی کے  بڑھتے ہوئے کاروبار ، انجینئر صلاحیت کے     ایک بڑے مرکز اور  مزدوری کی کم لاگت کی وجہ سے    ایسا ہونے کے امکانات زیادہ ہیں۔  وہ آج  آندھراپردیش کے شہر وجے واڑہ  میں  وجے واڑہ سے سنگاپور کے لئے    پہلی  بین الاقوامی  پرواز کے افتتاح  اور وجے واڑ ہ ہوائی اڈہ پر انٹیگریٹیڈ پسنجر   ٹرمنل  بلڈنگ  کا سنگ بنیاد  رکھنے کے بعد   وہاں موجود لوگوں سے خطاب کررہے تھے۔

 شہری ہوای بازی کے مرکزی وزیر   جناب  سریش پربھو  ،  شہری ہوابازی کے وزیر مملکت   جناب   جینت سنہا  ،  آندھراپردیش کے خزانہ کے وزیر جناب وائی   راما  کرشننود  ، آندھراپردیش کے وزیر قانون  جناب   کولو رویندرا،    اور  دیگر معززین بھی اس موقع پر موجود تھے۔

نائب صدر جمہوریہ نے کہا کہ وجے واڑہ سے  سنگا پور کے لئے   بین الاقوامی  پرواز سے   کنیٹی ویٹی کو    اور آندھراپردیش کے کاروبار کو نیز   سیاحت کے   امکانات کو  مزید بڑھاوا ملے گا۔ انہوں نے مزید کہاکہ  نئی   ٹرمنل عمارت جو   35 ہزار   مربع  میٹر  میں پھیلی  ہوئی ہوگی    اسے   611 کروڑ روپے کی لاگت سے   تیار کیا جارہا ہے۔   اس میں    روزانہ 1200 سے مسافروں کو آنے جانے کی سہولیات فراہم کی جاسکے گی۔   اس عمارت میں   24 چیک ان انکاؤنٹرس اور 8 دروازے ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ  ٹرمنل کی   عمارت  میں   1250 چار پہیہ گاڑیوں کی  پارکنگ کی سہولت ہوگی۔    بین الاقوامی   اور ملکی  مسافروں کی آسانی کے لئے   کل ملاکر   چودہ  امیگریشن کاؤنٹر   ، تین کسٹم کاؤنٹر ، پانچ بیگیج  بیلٹ  نصب  کی جائیں گی۔  نائب صدر جمہوریہ نے کہا کہ  آندھراپردیش اور سنگا پور کے درمیان نئی فضائی کنیکٹی ویٹی سے  جنوب مشرقی ایشیا میں ہندستان کی رسائی میں اضافہ ہوگا۔   انہوں نے کہا کہ   آندھراپردیش    خوشحالی حاصل کرتے ہوئے  دو خطوں کے درمیان    ہوا بازی کا   ایک دروازہ بن جائے گا اور ا س سے سیاحت کو فروغ حاصل ہوگا۔

نائب صدر جمہوریہ نے   ریاستی حکومت سے کہا کہ وہ سیاحت کو فروغ دے   اور دیگر سیاحتی مقامات کے ساتھ ساتھ   خاص طور پر    بدہسٹ سرکٹ کو    ترقی دے۔

 جناب نائیڈو نے   اڑان اسکیم کے تحت   آندھراپردیش کی ریاست کو فضائی کنیکٹی ویٹی کی سہولت فراہم کرنے کے سلسلہ میں    ریاستی    اور مرکزی حکومت کی کوششوں کی خاص طو ر پر  تعریف کی۔  انہوں نے کہا کہ اس اسکیم سے   وجے واڑہ ، حیدر آباد اور چنئی کے مابین  اور زیادہ   کنیکٹی ویٹی فراہم ہوگی۔

 نائب صدر جمہوریہ نے کہا کہ    ہوا بازی کے سلسلہ میں   حالیہ   اقدامات سے   ریاست میں   ترقی کے مواقع   بڑھ جائیں گے۔ ان اقدامات میں 90 کروڑ روپے کی لاگت سے وژاگ  ہوائی اڈہ کی ترقی  125 کروڑ روپے کی لاگت سے   راجہ مندری  ہوائی اڈہ کے   رن وے کی توسیع    اور 114 کروڑ روپے کی لاگت سے    تروپتی ہوائی اڈہ  کی رن وے کی توسیع شامل ہے۔

جناب نائیڈو نے   وجے واڑہ ہوائی اڈہ پر   نئے مربوط ٹرمنل کی تعمیر میں  ماحول دوست بنیادی ڈھانچہ  اختیار کرنے  پر   حکام کی ستائش کی۔    انہوں نے کہا کہ   بارش کے پانی کو جمع کرنے،  دوہری  انسولیٹیڈ روفنگ ، ایل ای ڈی   لائٹوں کا استعمال   ، توانائی کی کھپت کو کم کرے گا اور    پانی کو ضائع ہونے سے روکنے میں مدد گار ہوگا۔

 ہوا بازی کے    شعبے کو  عالمی ٹرانسپورٹ نظام کی  ریڑھ کی ہڈی قرار دیتے ہوئے جناب نائیڈو نے کہا کہ یہ     اقتصادیات  کو  آگے بڑھانے میں   ایک اہم  عنصرہوگا اور کاروبار   ، لوگوں کو قریب لانے نیز پوری دنیا میں  سیاحت کو فروغ دینے میں مدد گار ثابت ہوگا۔  انہوں نے کہا کہ  ہوا بازی کے  شعبے میں  ترقی سے   کنیٹی ویٹی کو فروغ دینے اور  روزگار کے مواقع پیدا کرنے  میں مثبت نتیجے پیدا ہوں گے۔

مسٹر نائیڈو نے کہا کہ   حکومت نے  ملک میں   بنیادی ڈھانچے ا ور علاقائی  فضائی کنیکٹی ویٹی کو بہتر بنانے کے لئے بہت سے اقدامات کئے ہیں اور اڑان جیسی  اسکیموں سے  علاقائی کنیٹی ویٹی کو فروغ حاصل ہوگا نیز    علاقائی راستوں پر    اقتصادی طور پر  فائدہ مند   پروازوں کو چلانے میں مدد ملے گی۔

نائب صدر جمہوریہ نے ریاستی حکومتوں پر زور دیا  کہ وہ    مختلف  شعبوں کی ترقی کے لئے    صحیح معنوں میں ماحولیاتی نظام قائم کرنے کی غرض سے ایک نئے    خوشحال  اور شمولیت والے   نیو انڈیا  کی تعمیر میں   ٹیم انڈیا کے جذبے سے مرکز کے ساتھ   تعاون کریں۔ پارٹیوں کے مابین   سیاسی اختلافات   انتخابات کے ساتھ   ختم ہوجانے چاہئیں   اور اقتدار حاصل ہونے کے بعد   توجہ    حکمرانی پر دی جانی چاہئے۔

نائب صدر جمہوریہ نے کہا کہ ہوابازی کے  بنیادی ڈھانچے کے پروجیکٹوں میں اور دیگر شعبوں میں  عوامی سرمایہ کاری سے معیشت  کی   مجموعی ترقی میں مدد مل رہی ہے۔    ہندستانی معیشت    جو  متوازن رفتار سے آگے بڑھ رہی ہے    اور  باقاعدہ حکمرانی کی اصلاحات   ایک زیادہ شمولیت والے   معاشرے کی تشکیل میں مدد گار  ہورہی ہے۔

  جناب   نائیڈو نے کہا کہ ہندستان   ایم آر او   یعنی    دیکھ ریکھ     مرمت  اور اوور ہال    کے لئے    ایک عالمی مرکز   بننے کی صلاحیت رکھتا ہے  ۔ انہوں نے کہا کہ   ہوا بازی کے بڑھتے ہوئے کاروبار   ، انجینئرنگ صلاحیت کے    افراد کی   بڑی تعداد میں فراہمی اور   سستے مزدورں کی وجہ سے   یہ امکانات اور بڑھ جاتے ہیں۔

نائب صدر جمہوریہ نے کہا کہ    پچھلے پانچ برسوں میں    مسافروں  کی آمدورفت میں 14.1 فی صد اضافہ      اس شعبے کی   ترقی کا اشارہ ہے ۔ انہوں نے کہا  کہ  اصلاحات  اور اس شعبے کی مسلسل ترقی اسے   ایم آر او کے لئے ایک عالمی مرکز بنانے میں مدد گار ہوگی۔   انہوں نے کہا کہ میں یہ بات سمجھتا ہوں کہ مسافروں کے    ٹریفک میں اضافہ  کے باوجود    بعض فضائی کمپنیوں کو   مسائل کا سامنا ہے     اور مجھے امید ہے کہ حالات پر جلد قابو پالیا جائے گا۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More