32 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

ہندستان کا ابھرتا توانائی کا شعبہ ملکی سرمایہ کاروں کے لئےپرکشش ہے:دھرمیندر پردھان

Urdu News

نئی دہلی، پیٹرولیم اور قدرتی  نیز فولاد کے مرکزی وزیر   جناب دھرمیندر پردھان نے کہا ہے کہ   ہندستان   کا تیزی سے ابھرتا توانائی کا  شعبہ غیر ملکی سرمایہ کاری کے لئے پرکشش بن گیا ہے۔ آج یہاں بلوم برگ این ای ایف سربراہ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اسے مغربی ممالک،  ایشیائی ممالک   اور مشرق وسطی سے سوورن  ویلتھ فنڈ ، پنشن فنڈ   ، طویل مدتی اہم سرمایہ کاروں سے    سرمایہ حاصل ہورہے ہیں۔   انہوں نے مزید کہا کہ  ‘‘معیشت کی  7 فی صد  سے زائد کی نمو  مزید فنڈ کو  اپنی  طرف راغب کرے گی۔  متعدد کمپنیوں نے   اوورسیز بانڈ مارکیٹ سے  کامیابی کے ساتھ  فنڈ حاصل کئے ہیں اور سرمایہ کاری کے اس طریقے میں آنے والے دنوں میں کئی گنا اضافہ ہونے کی امید ہے۔

جناب پردھان نے کہا کہ   ہندستان کے  صفحہ اول کا شعبہ  حکومت کے خصوصی توجہ کا شعبہ ہے۔  انہوں نے کہا کہ    ای اینڈ پی   ایکو سسٹم  (ماحولیاتی  نظام)  کوفعال بنانے  اور مثبت کاروباری ماحول   قائم کرنے کے لئے متعدد     پالیسی اصلاحات   شروع کئے گئے ہیں  جن سے    مزید سرمایہ کاری میں  آسانیاں پیدا ہوں گی اور  گھریلو سطح پر تیل او ر گیس کی پیداوار میں اضافہ ہوگا۔   انہوں نے کہا کہ  ‘‘آپریٹروں کے لئے   یکساں  لائسنسنگ ، مارکیٹنگ  اور قیمتوں کی تعین کی آزادی  ، پیداوار میں اضافے پر خصوصی توجہ کے ساتھ   معلومات پر مببی فیصلے اور  مالی ترغیبات  کے لئے   سرمایہ کاروں کو جامع اعدادوشمار  دستیاب کرانے سمیت  گھریلو سطح پر    تیل اور گیس کی پیداوار میں اضافے کے لئے  اہم پالیسی اصلاحات   کی گئی ہیں۔

جناب دھرمیندر پردھان نے کہا  کہ    عالمی معیشت میں ہندستان  کو  روشن   مقام حاصل ہے۔ مستحکم گھریلو معیشت اور  معاون پالیسی ماحول کے ساتھ حکومت جامع  ، شمولیت والی اور پائیدار  معاشی ترقی  کرنے کا  عزم مصمم  رکھتی ہے۔  ہندستان   اسی سال  3 ٹریلین  دولت والی معیشت  بن جائے گی اور مستقبل قریب میں  پانچ ٹریلین ڈالر کا ہدف    حاصل کرلینے کا ادار ہ ہے۔  ہندستان کو  پائیدار   اعلی  نمو  کے حصول اور  1.3 بلین   افراد کو  توانائی تک رسائی  حاصل کرانے کے لئے   محفوظ   ، سستی  اور پائیدار توانائی     کی ضرورت ہے۔ اس لئے    ہمارے لئے  توانائی کو ہر وسیلے      سے حاصل کرنا  اہم ہے۔    انہوں نے کہا کہ   ترقی کی  سبز راہ  پر چلتے ہوئے    ملک کے لئے    توانائی  کی سیکورٹی کو یقینی بنانے کی غرض سے   ہائیڈروکاربن کے شعبے کو بہتر بنانے کے لئے   ہم نے متعدد اقدامات کئے ہیں۔

 توانائی کے منظر نامے کے موضوع پر   وزیر موصوف نے کہاکہ یہ صاف ستھری توانائی  ٹکنالوجیوں  میں  بڑی  تبدیلی کے دور سے گذر رہا ہے۔سب کو پائیدار  طریقے سے   توانائی تک  رسائی  کی مہم میں  ہماری حکومت نے اپنی   ڈی جی پی   میں  اخراج  کی شدت کو   2005 کی سطح سے   33-35 فی صد تک  کم کرنے کے      عالمی  عزم   کے ذریعہ بڑی ذمہ دار ی    لی ہے۔  انہوں نے کہا کہ   ہندستان کی  اہم  حکمت عملیوں میں سے  ایک 2030 تک   غیر حیاتیاتی ایندھن  پر مبنی توانائی کے   وسیلے سے    40 فی صد تک بجلی کی پیداوار  کی صلاحیت حاصل کرنے  کے لئے     اس کی منصوبہ بندی ہے۔   گرڈ کے لئے اپنی کھپت اور فراہمی کے غرض سے  قابل احیا توانائی   کے پروجیکٹوں میں سرمایہ کاری کے لئے   تیل اور گیس کی  کمپنیوں کی تعریف کرتے ہوئے جناب پردھان نے کہا کہ    تیل کی مارکیٹنگ کرنے والی کمپنیاں   پیٹرول پمپ کے ڈیلروں    چھتوں پر شمسی  توانائی کےآلات نصب کرنے کے لئے  آسان قرضے اور سبسڈیاں   مہیا کرارہی ہیں۔    انہوں نے کہا  کہ     قابل احیا توانائی کے ساتھ    گیس پر مبنی  بجلی گھروں سے    پیداہونے والی بجلی    جیسے  متبادل پر   غور کرنے کا یہ صحیح وقت ہے۔   اس سے   گیس کے اخراج کوکم کرنے کے عمل میں  مزید  مدد ملے گی۔

  جناب پردھان نے کہا کہ حکومت    صاف ستھری توانائی     کے لئے پابند عہد ہے     جو   بجلی سے بھی زیادہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ    پردھان منتری اوجولا یوجنا  نے صاف ستھری   کھانا بنانے  والے  ایندھن کو یقینی بناکر  لاکھوں غریب گھروں  کی  زندگی کو بدل دیا ہے۔   اب تک    اوجولا یوجنا کے تحت  75 ملین سے زائد   ایل پی جی کنیکشن  مہیا کرائے گئے ہیں  اس کے نتیجے میں  ہندستان میں   مئی 2014 کے 56 فی صد کے مقابلے میں   ایل پی جی کنیکشن میں   تقریباً 95 فی صد تک کا اضافہ ہوا ہے۔   انہوں نے کہا کہ پردھان منتری اجولا یوجنا     نے   صحت کے لئے مضر  دھوئیں والے باورچی خانوں سے لاکھوں خواتین اور بچوں کو بچایا  ہے۔

 سی ٹی گیس نیٹ ورک کے مسئلے پر جناب پردھان نے کہاکہ 2014 میں اس کے تحت    صرف   بیس فی صد کی آبادی کا احاطہ کیا گیا تھا لیکن   دسویں سی جی ڈی بڈ راؤنڈ میں کامیابی کے ساتھ   سی ڈی ڈی نیٹ ورک میں تقریباً 70 فی صد تک کا اضافہ ہوا ہے۔ سی ڈی جی اب تک 228  جغرافیائی علاقوں مین دستیاب ہوگا۔ جس  کے تحت    ملک کی 27 سے زائد ریاستوں کے     402 اضلاع  اور  مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 53 فی صد علاقے شامل ہوں گے۔   حال ہی میں پائہ تکمیل تک پہنچے سی ڈی جی کے   نویں اور دسویں دور کے لئے    ایک لاکھ 20 ہزار کروڑ روپے کے سرمایہ کاری کی ضرورت ہوگی۔

جناب  دھرمیندر پردھان نے کہا کہ   آج ہماری  کئی تیل  صاف کرنے والےکارخانے    بڑی شہری آبادی کے قریب ہیں  اور اچھے کارپوریٹ    شہری  پر توجہ کے حصے کے طور پر    سب کو  توانائی کی  اپنی ضرورتوں  کے لئے صاف ستھری    قدرگی گیس کی جانب  راغب کرنا ہے۔ اس کے علاوہ    حکومت   بھاری کاروباریوں   کے لئے   قبل سے ہی   بہتر ایندھن کے ضابطوں پر عملدرآمد کررہی ہے ۔ انہوں نے کہا    آلودگی کے مسئلے سے نمٹنے کے لئے ہم    گیس پر مبنی   ذریعہ نقل و حمل پر غور کررہے ہیں۔   یکم اپریل 2020 سے  ہم    بی ایس -6 ایندھن  کو اپنا رہے ہیں۔   قومی خطہ راجدھانی دہلی نے    گزشتہ سال اپریل  میں ہی     بی ایس 6 ایندھن  کے ضابطے کو اپنا لیا تھا۔  ہم ٹرانسپورٹ  سیکٹر میں    سی این جی    بائیو سی این جی   اور ایل این جی   کے استعمال کو فروغ دے رہے ہیں۔ ہم      بائیو  ریفائنری قائم کرنے اور  ایتھنول سے توانائی  کا نیاوسیلہ اپنا رہے ہیں۔  ایتھنول کی آمیزش والے پروگرام سے    تیل کی مارکیٹنگ کرنے والی کپنیاں دس فی صد  آمیز شدہ پیٹرول فروخت کرسکیں گی۔

 بائیو ڈیژل پروگرا م کے موضوع پر وزیر موصوف نے کہا کہ    مجھے جلد ہی پورے ملک  میں پانچ فی صد  ٖ آمیز شدہ  بائیو ڈیژل کا نشانہ   حاصل کرنے کےلئے نئے اقدامات کریں گے۔   انہوں نے کہا کہ    ہم    ای وی کو فروغ دیں گے  ۔ یہ جامع اور منصوبہ بندی سے    ممکن ہوگا   ۔ ہم نے اپنے حالیہ بیانات  میں کہا  ہے کہ     طریقہ نقل و حمل کی تمام  شکلیں    صاف ستھری اور سستی ہیں ان پر ہماری توانائی کی پالیسی    میں  غور کیا جائے گا۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More