41 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

ہندستان نے 13 کروڑ سے زیادہ ٹسٹ پورے کرکے کووڈ 19 کے جانچ کے معاملوں میں ایک اور میل کا پتھر پار کیا

Urdu News

نئی دہلی، ہندستان نے  عالمی وبا کووڈ-19 کے خلاف جنگ میں ایک اور میل کا پتھر پار کرلیا ہے۔  یومیہ 10 لاکھ سے زیادہ  جانچ کرانے کی اپنی عہد بستگی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں  میں  10 لاکھ 66 ہزار 022 نمونوں کی جانچ کی گئی۔اس طرح ہندستان میں کل معاملوں کی مجموعی جانچ  کی تعداد بڑھ کر 13 کروڑ 6 لاکھ 57 لاکھ 808 ہوگئی۔ گزشتہ  تقریباً ایک کروڑ معاملوں کی جانچ دس دن کے عرصے میں کی گئی ۔

دس لاکھ اوسطاً یومیہ نمونوں کی جانچ سے  مجموعی مثبت  معاملوں کی  شرح کو کم  سطح پر قائم رکھ پانا  یقینی بنایا جاسکا ہے اور اس طرح  اس میں  فی الحال گراوٹ کا  رخ دکھائی دے رہا ہے۔  مثبت معاملوں میں قومی  مجوعی شرح آج 6.93 فی صد  ہے، جو کہ سات  فی صد کی سطح سے کم ہے۔ کل یومیہ مثبت معاملوں کی شرح  کی در میں 4.334 فی صدتھی۔  بڑی تعداد  میں ٹسٹ کرائے جانے سے  مثبت   معاملوں میں گراوٹ آئی ہے۔

 گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 46 ہزار 232 لوگ  کووڈ سے متاثر پائے گئے۔ یومیہ مثبت معاملوں کی شرح کا 4.34 فی صد پر رہنا  ظاہر کرتا ہے کہ  کل آبادی کے بیچ بڑی تعداد میں   نمونوں  کی جانچ کرائی گئی ہے۔  امریکہ  اور یوروپی ممالک نے  مسلسل ہورہے اضافے کے برعکس  وبا کے پھیلاؤ کو قابو میں رکھنے کے لئے الرٹ طریقے سے ہر ممکن  قدم اٹھا رہا ہے۔  شمالی ہندستان کے کچھ ریاستوں میں  کووڈ معاملوں میں ہوئے اضافے کو دیکھتے ہوئے مرکز نے تمام ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو ٹسٹ کی تعداد بڑھانے کا   مشورہ دیا ہے۔ پورے ہندستانکے معاملے میں  24 ریاستوں /مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں  ہر 10 لاکھ کی آبادی پر   زیادہ ٹسٹ کرائے گئے۔

یہ 12 ریاستیں ، مرکز کے زیر انتظام علاقوں جہاں  قومی اوسط کے مقابلے میں فی دس لاکھ کی آبادی پر  کم ٹسٹ کرائے گئے ہیں اور جنہیں ٹسٹ کی سطح  کو  مناسب طور سے  بڑھانے کی صلاح دی گئی ہے۔

ہندستان میں فی الحال 4 لاکھ 39 ہزار 747  سرگرم معاملے ہیں،  جو کہ  ہندستان کے  کل  مثبت  معاملوں کا 4.86 فی صد ہے   اور  جو کہ پانچ فی  صد  کی سطح سے کم ہے۔

ہندستان نے پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران 49 ہزار  715 نئے  مریض ٹھیک ہوکر   گھر لوٹ گئے ہیں  اور اس طرح ٹھیک ہونے  مریضوں کی تعداد   84 لاکھ 78 ہزار 124 ہوگئی ہے۔ مریضوں کی ٹھیک ہونے کی شرح   آج 93.67 پر  آگئی ہے۔   سرگرم معاملے  اور ٹھیک ہوئے معاملوں کے درمیان   کا فرق بالترتیب بڑھ رہا ہے اور یہ  80لاکھ 38 ہزار 377 پرآگیا ہے۔ ٹھیک ہونے والے مریضوں کے   78.19 فی صد معاملوں دس ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں سے ہیں۔

دہلی میں 8775 لوگ کووڈ کے بعد ٹھیک ہوئے ہیں۔  مہاراشٹر میں 6945 اور کیرل میں 6398 نئے  مریض ٹھیک ہوئے ہیں۔

10  ریاستوں  /مرکز کے زیرا نتظام علاقوں میں نئے  معاملوں کی صورت میں 77.69 فی صد  کا تعاون دیا ہے۔ دہلی میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران  6608 معاملے  درم کئے گئے ہیں۔ کیرل میں 6028 نئے  معاملے درج کئے گئے ہیں۔  جبکہ مہاراشٹر  میں کل  5640 نئے معاملے  درج کئے گئے ہیں۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران  اس مرض سے 5564 لوگوں کی  موت ہوئی  ان معاملوںمیں سے   82.62 فی صد  معاملے، 10 ریاستوں / مرکز کے زیرانتظام علاقوں سے وابستہ ہیں۔

موت کے نئے معاملوں میں سے 27.48 فی صد معاملے   مہاراشٹر  سے ہیں،  جن کے تحت 155 اموات  درج کی ہیں۔  دہلی میں  بھی 118 اموات درج کی گئی ہیں   جو کہ  کل معاملوں کی  20.92 فی صد ہیں ۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More