28 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

ہندستان ا ور اردن کے درمیان تجارت اور معاشی جوائنٹ کمیٹی کا دسواں اجلاس

भारत-जॉर्डन व्‍यापार एवं आर्थिक संयुक्‍त समिति (टीईजेसी) की दसवीं बैठक संपन्‍न
Urdu News

نئی دہلی، ہندستان ، اردن ، مراقش تجارت اور معاشی مشترکہ کمیٹی کی دسویں میٹنگ آج اور کل نئی دہلی میں منعقد ہوئی جس کی مشترکہ صدار ت ہندستان کی کامرس اور صنعت کی وزیر مملکت آزادنہ چارج محترمہ نرملا سیتا رمن اور اردن کی حکومت کے صنعت و تجارت کے سپلائی کے وزیر جناب یاروب قدا نے کی۔

اس موقع پر دونوں ملکوں نے باہمی تجارت کو وسعت دینے کی ضرورت پر زور دیا اور سرمایہ کاری کے شعبے میں زیادہ تعاون کے لئے اپنی وابستگیوں کو گہرا کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔ تجار ت اور معیشت کی میٹنگ کے دوران دونوں فریقوں نے اپنے باہمی مفاد کو دوہرایا اور کھاد سیکٹر ، کسٹمز، دوہرے ٹیکس سے بچنے کے سمجھوتے ، ویزا اور کونسلر معاملات ، صحت ، دوا سازی ، بہت چھوٹی ، چھوٹی اور اوسط درجہ کی صنعتوں ، بحری ٹرانسپورٹ، ریل ٹرانسپورٹ اور ہوائی ٹرانسپورٹ، قابل تجدید توانائی کی صلاحیت ، اسمارٹ گریڈ، ڈولپمنٹ ، انفارمیشن ٹکنالوجی ، اعلی تعلیم اور بیشہ ورانہ تربیت کے علاوہ زرعی سیکٹر جیسے مختلف شعبوں میں تعاون کے لئے ایک خاکہ پر تبادلہ خیال کیا۔

دونوں ملکوں کے لیڈروں نے ہندستان اور اردن کی حکومتوں کے لئے نظر ثانی شدہ معاشی اور تجارتی سمجھوتے پر بھی دستخط کئے۔ ا س کا مقصد باہمی تجارتی تعلقات کو مستحکم کرنا اور معاشی، تجارتی اور سرمایہ کاری کے تعاون کو فروْغ دینا ہے۔ میٹنگ کے موقع پر دونوں ملکوں کے کاروباری فیڈریشنوں نے بھی میٹنگ کی اور بی 2بی2 میکانزم کے ذریعہ تجارت اور سرمایہ کاری کو فروغ دینے کے خاکے پر تبادلہ خیال کیا۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More