21 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

ہم نے 2014 سے سٹی گیس کی تقسیم دوگنی کردی ہے: دھرمیندر پردھان

Urdu News

نئی دہلی،  پٹرولیم اور قدرتی گیس نیز فروغ ہنرمندی کے وزیر جناب دھرمیندر پردھان نے کہا ہے کہ 2014 میں اقتدار سنبھالنے کے بعد سے ہم نے سٹی گیس تقسیم  (سی جی ڈی) نیٹ ورک  کو دو گنا کردیا  ہے اور اب یہ 130 اضلاع میں 94 جغرافیائی علاقوں پر  محیط ہے۔ انہوں نے کہا کہ قدرتی گیس ، مستقبل کا ایندھن ہے اور ضرورت اس بات کی ہے کہ ہندوستان کی ابتدائی توانائی باسکٹ میں اس کی حصے داری کو موجودہ  6.5 فیصد سے بڑھاکر 15 فیصد کیا جائے۔وزیر موصوف نے واضح کیا کہ 2014 تک ہندوستان نے سٹی گیس نیٹ ورک  73 اضلاع میں 47 جغرافیائی علاقوں پر محیط تھا ۔ نویں بڈنگ راؤنڈ کے ذریعہ ہم  174 اضلاع میں مزید 86 جغرافیائی علاقوں میں سٹی گیس نیٹ ورک کا آغاز کررہے ہیں۔ اس مرحلے کے بعد ملک کے 640 اضلاع کے تقریباً 50 فیصد حصے میں سی جی ڈی کوریج ہوجائے گی جو کہ ملک کی کل آبادی کے تقریباً 50 فیصد (61 کروڑ) پر مشتمل ہوگی۔

آج یہاں نویں سی جی ڈی بڈ راؤنڈ سے خطاب کرتےہوئے پردھان نے کہا کہ  یہ اب تک کا سب سے بڑا مرحلہ (راؤنڈ) ہے جس میں ملک کی 20 ریاستوں اور 2 مرکز کے زیر انتظام علاقوں کا احاطہ کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بڈ (بولی) کے عمل کو معقول بنایا گیا ہے اور سنجیدہ  بولی لگانے والوں کو راغب کرنے کے لئے سرمایہ کاری کے لئے ساز گار معیارات   وضع کئے گئے ہیں۔

وزیر موصوف نے کہا کہ ہندوستان میں قدرتی گیس کے شعبے میں اصلاحات اہم ہیں اور پی این جی آر بی گیس کے استعمال کے طریقہ کار کے از سرنو تعین میں اہم کردار ادا کررہا ہے اور یہ ایک ریگولیٹر سے زیادہ فیسی لیٹر یعنی سہولت باہم پہنچانے کا کام کررہا ہے۔ شمال مشرق میں ایک منی گیس گرڈ 5 کمپنیوں پر مشتمل جے وی (جوائنٹ وینچر) کے ذریعہ فروغ دیا جارہا ہے جو سبھی ریاستوں کی راجدھانیوں کو جوڑے گا۔ اس کے تحت 1500 کلومیٹر علاقے کا احاطہ کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا ریاستی حکومتوں کے ساتھ شراکت داری کی ضرورت ہے اور انہیں سی جی ڈی اداروں اور وزارت کی ریاستوں کو آلودگی سے پاک بنانے کے عمل میں اپنا تعاون اور حمایت دینی چاہیے۔

پی این جی آر بی کے چیئرمین جناب ڈ ی کے صراف نے اپنے پریزینٹیشن  میں بتایا کہ موجودہ ایل این جی انفرا اسٹرکچر ایک رکاوٹ ہے اور ضرورت اس بات کی ہے کہ اسے 2022 تک موجودہ 26 ایم ایم ٹی پی اے سے بڑھاکر تقریباً 50 ایم ایم ٹی پی اے کیا جائے۔  صراف نے کہا کہ  نواں سی جی ڈی راؤنڈ 174 (156 مکمل اور 18 جزوی) اضلاع ، 20 ریاستوں، 2 مرکز کے زیر انتظام علاقوں اور ملک کی 29 فیصد آبادی کا احاطہ کرتا ہے۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More