34 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

گرو روی داس کے یوم پیدائش کے موقعے پر صدر جمہوریہ کی مبارکباد

Urdu News

نئی دہلی، صدر جمہوریہ ہند جناب رام ناتھ کووند نے گرو روی داس کے یوم پیدائش کے موقع پر ملک کے شہریوں کو مبارکباد پیش کی ہے۔

ایک پیغام میں صدر جمہوریہ نے کہا ‘‘گرو روی داس جینتی کے موقع پر میں ملک کے شہریوں کو مبارکباد اور نیک خواہشات پیش کرتا ہوں۔

عظم سنت گرو روی داس امن، محبت، سچائی اور سماجی بیداری کے پیامبر تھے ۔ انہوں نے  ایسی انسانی اقدار کی علمبرداری کی جو آج کی دنیا کے لیے بھی بہت زیادہ موزوں ہیں۔  ایک سماجی  مصلح کے طور پر انہوں نے خواتین ، پسماندہ اور غریب عوام کی فلاح و بہبود کی بھی فکر کی۔

اپنی بات چیت میں انہوں نے سادگی اور سمجھ بوجھ کی تلقین کی ۔ انہوں نے ایک مثالی زندگی گزاری جو کہ یقین ، عقیدت اور انسانی خدمت سے پُر تھی۔ انہیں یقین تھا کہ انسانیت کی خدمت ہی خدا کی خدمت ہے۔

آیئے ، ہم ان کے بتائے ہوئے راستے پر چلیں اور جن اقدار کی انہوں نے تبلیغ کی ، ان کو  عملی طور پر اپنی زندگی میں اتارنے کو نصب العین بنائیں۔ ’’

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More