25 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

گجرات اسمبلی انتخابات 2017 کے دوسرے مرحلے سے متعلق حقیقی جائزہ

Urdu News

نئی دہلی، ہندوستان کے انتخابی کمیشن نے 25 اکتوبر 2017 کو گجرات میں اسمبلی انتخابات کے پروگرام کا اعلان کیا تھا۔ گجرات کے کل 182 اسمبلی حلقوں میں سے 93 حلقوں میں دوسرے مرحلے کے تحت 14 دسمبر 2014 کو ووٹ ڈالے جائیں گے۔ ووٹنگ کا عمل صبح 8 بجے سے شروع ہوگا اور شام 5 بجے ختم ہوجائے گا۔ اعلیٰ چناؤ افسر کی طرف سے فراہم کردہ اطلاع کے مطابق کوئی بھی تسلیم شدہ ریاستی پارٹی چناؤ میں حصہ نہیں لے رہی ہے۔

علاقے اور الیکٹوریٹ کی بنیاد پر سب سے چھوٹا اور سب سے بڑا حلقہ:

علاقے کے اعتبار سے سب سے چھوٹا اسمبلی حلقہ دریاپور (6 مربع کلومیٹر) اور سب سے بڑا انتخابی حلقہ رادھن پور (2 اعشاریہ 544 مربع کلومیٹر) ہے۔ الیکٹوریٹ کے سائز کے اعتبار سے سب سے چھوٹا انتخابی حلقہ لِم کھیڑاہے جہاں 187245 رائے دہندگان ہیں اور سب سے بڑا انتخابی حلقہ گھاٹ لودھیا ہے، جہاں کل 352316 رائے دہندگان ہیں۔ 93 حلقوں میں سائز کے اعتبار سے ووٹروں کی تفصیل اس طرح ہے:

رائے دہندگان کا حجم اسمبلی حلقوں کی تعداد
<100000 صفر
10000 – 150000 صفر
150000 – 200000 7
>200000 86

جن رائے دہندگان کو چناؤ شناختی کارڈ (ای پی آئی سی) حاصل ہوگئے ہیں ان کی پوری تفصیل جنس کی بنیاد پر مرد اور عورت کے زمرے میں دی گئی ہے۔ اس کے علاوہ 455 رائے دہندگان کو دیگر زمرے میں رکھا گیا ہے۔ این آر آئی رائے دہندگان کی تعداد 29 اور فوج سے جڑے ہوئے ووٹروں کی تعداد 14423 ہے۔

ای پی آئی سی ایس کے ساتھ رائے دہندگان کی تفصیلات:

مرد خاتون دیگر کل
آبادی 17644705 16452445 0 34097150
رائے دہندگان کا حجم 11547435 10748977 455 22296867
ای پی آئی سی جاری کیا گیا 11547435 10748977 455 22296867

ای پی آئی سی ایس کے ساتھ رائے دہندگان کی تفصیلات:

عمر اور جنس کی بنیاد پر رائے دہندگان کی تفصیل:

عمر مرد عورت دیگر کل
18-25 سال 21,20,421 16,16,880 149 37,37,450
26-40 41,99,901 38,91,655 181 80,91,737
41-60 37,80,873 36,34,757 97 74,15,727
>60 14,46,240 16,05,685 28 30,51,953
کل رائے دہندگان 1,15,47,435 1,07,48,977 455 2,22,96,867

عورتوں اور مردوں سے متعلق مختلف عمر کے گروپوں کی بنیاد پر ووٹروں کا آبادیاتی اعداد و شمار کی گرافیکل نمائندگی میں دیا جارہا ہے۔ دیگر کے تحت کل 455 ووٹر درج ہیں۔

رائے دہندگان کی عمر اور جنسی اعتبار سے تعداد

گجرات اسمبلی انتخابات 2017 کے دوسرے مرحلے میں کل 28114 الیکٹرانک ووٹنگ مشین کا استعمال کیا جائے گا اور پولنگ اسٹیشنوں کی کل تعداد 25558 ہے۔

چناؤ لڑنے والے امیدواروں (مرد اور عورت) کی کل تعداد نیچے دی جارہی ہے:

مرد عورت کل
782 69 851

امیدواروں کی زیادہ سے زیادہ اور کم سے کم کی بنیاد پر انتخابی حلقے کی تعداد اور نام نیچے دیے جارہے ہیں:

اسمبلی حلقے کی تعداد اور نام امیدوار
زیادہ سے زیادہ امیدوار 25 – مہسانا 34
کم سے کم امیدوار 130 – جھالود (ایس ٹی) 2

گجرات اسمبلی چناؤ کے دوسرے مرحلے میں 93 اسمبلی حلقوں کی سیاسی پارٹیوں کے اعتبار سے امیدواروں کی تعداد نیچے دی جارہی ہے:

نمبر شمار پارٹی کا نام امیدوار
1 بھارتیہ جنتا پارٹی 93
2 انڈین نیشنل کانگریس 91
3 بہوجن سماج پارٹی 75
4 آل انڈیا ہندستان کانگریس پارٹی 46
5 نیشنلسٹ کانگریس پارٹی 28
6 شیو سینا 17
7 بہوجن مکتی پارٹی 15
8 جنتادل (یو) 14
9 گجرات جن چیتنا پارٹی 13
10 سردار ولبھ بھائی پٹیل پارٹی 9
11 عام آدمی پارٹی 8
12 نوین بھارت نرمان منچ 8
13 بھارتیہ راشٹر وادی پارٹی 7
14 یووا سرکار 7
15 لوک گٹھ بندھن پارٹی 5
16 اپنی سرکار پارٹی 4
17 انسانیت پارٹی 4
18 مانو ادھیکار نیشنل پارٹی 4
19 بہوجن سرکشا دل 3
20 بھارتیہ کمیونسٹ پارٹی (مارکسوادی) 3
21 لوک شاہی پارٹی (سیکولر) 3
22 لوک وکاس منچ 3
23 بھارتیہ جن جاتی پارٹی 2
24 بھارتیہ نو کانگریس پارٹی 2
25 راشٹریہ جن کرانتی پارٹی 2
26 راشٹری قومی ایکتا پارٹی 2
27 راشٹریہ سماج پکش 2
28 سوشلسٹ یونٹی سینٹر آف انڈیا (کمیونسٹ) 2
29 ویوستھا پریورتن پارٹی 2
30 اپنا دیس پارٹی 2
31 انڈین نیشنل لیگ 2
32 راشٹریہ وکاس جنبیش پارٹی 2
33 لوک تانترک سماجوادی پارٹی 2
34 اکھنڈ ہند پارٹی 1
35 بہوجن ریپبلکن سوشلسٹ پارٹی 1
36 بھارتیہ نیشنل جنتادل 1
37 جن ستیا پتھ پارٹی 1
38 جنتادل سیکولر 1
39 لوک شاہی ستا پارٹی 1
40 راشٹریہ کرانتی کاری سماجوادی پارٹی 1
41 اکھل بھارتیہ کانگریس دل امبیڈکر 1
42 ڈیموکریٹک بھارتیہ سماج پارٹی 1
43 پرجاتنتر آدھار پارٹی 1
44 یووا جن جاگرتی پارٹی 1
45 راشٹریہ مہان گڑتنتر پارٹی 1
46 کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا 1
47 راشٹریہ سماج وادی پکش 1
48 راشٹریہ سماج وادی پارٹی سیکولر 1
49 وشو ہندوستانی سنگدھن 1
50 سماج وادی جنتا پارٹی (چندر شیکھر) 1
51 سوشلسٹ پارٹی 1
52 اکھل بھارت ہندو مہا سبھا 1
53 آزاد 350
کل امیدوار 851

Related posts

2 comments

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More