40 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

کیمیاوی کھاد کی فراہمی پورے ملک میں اطمینان بخش ہے:گوڑا

Urdu News

کیمیاوی کھاد اور کیمیاوی اشیاء کے مرکزی وزیر جناب ڈی وی سدانند گوڑا نے کہا ہے کہ موجودہ خریف کے موسم کی وجہ سےپورے ملک میں کیمیاوی کھادوں کی مانگ میں کافی اضافہ ہوگیا ہے۔جناب گوڑا نے کہا کہ اس مانگ کو پورا کرنے کے لئے حکومت کھاد تیار کرنے والوں اور ریاستی حکومتوں سے قریبی رابطہ قائم رکھے ہوئے ہیں۔

مرکزی وزیر نےیہ بھی کہا کہ درآمدی سائیکل کو مختصر کردیا گیا ہے، تاکہ مانگ کے مطابق کیمیاوی کھاد فراہم ہوسکے۔

تلنگانہ کے وزیر زراعت جناب سِنگی ریڈی نرنجن ریڈی نے آج جناب گوڑا سے یہاں ان کے دفتر میں ریاست میں یوریا کے مانگ کے بارے میں ملاقات کی۔انہوں نے کہا کہ بہتر متوقع مانسون اور پچھلے سال کے مقابلے اس سال خریف کے موسم میں زیر کاشت علاقے میں اضافے کے سبب کسانوں کی طرف سے یوریا کے استعمال میں اضافے کی مانگ دیکھی جارہی ہے۔ انہوں نے وزیر موصوف سے درخواست کی کہ تلنگانہ کے لئے یوریا کی مناسب دستیابی کو یقینی بنایا جائے۔

جناب گوڑا نے کہا کہ اس وقت پورے ملک میں کیمیاوی کھادوں کی فراہمی اطمینان بخش ہے اور ریاستوں کے پاس کافی اسٹاک موجود ہے، لیکن پھر بھی اگر بوائی کے موسم کی وجہ سے کیمیاوی کھاد کی مانگ میں اضافہ ہوتا ہے، تو اس کی فراہمی کی رفتار تیز کردی جائے گی اور کسانوں کو یوریا بروقت فراہم کردیا جائے گا۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More