26 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

کیرلا کے سیلاب کے دوران فضائیہ کی بچاؤ کارروائیاں

Urdu News

نئی دہلی، کیرلا کے سیلاب کے دوران ہندوستانی فضائیہ (آئی اے ایف) میں فکسڈ ونگ طیاروں کے ذریعہ 517 اڑانیں بھریں اور  3787 افراد کو نکالا اور 1350 ٹن بوجھ کی لدائی کی۔ اس کے علاوہ ہیلی کاپٹروں کے ذریعہ 634 پروازیں چلائی گئیں اور 584 افراد  کو نیز 247 ٹن وزن اٹھایا گیا۔

تقریباً 102.6 کروڑ روپے کے بل فضائیہ کے طیاروں اور ہیلی کاپٹروں کو سیلاب کے زمانے میں استعمال کرنے کے لئے کیرلا کی حکومت کو بھیج دیئے گئے ہیں۔فضائیہ کے طیاروں اور ہیلی کاپٹروں کی خدمات فراہم کرنے کے سلسلے میں رقموں کی وصولیابی  ریاستی حکومتوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں سے کی جاتی ہے۔

مسلح افواج کی طرف سے سول انتظامیہ کو دی جانے والی امداد کے بارے میں ہدایات ‘‘مسلح افواج کی طرف سے سول اتھارٹی امداد کی ہدایت -1970’’ میں درج ہیں۔اس میں سول انتظامیہ کی امداد کے سلسلے میں مسلح افواج کی طرف سے آنے والے اخراجات کی وصولیابی کا طریقہ کار مقرر کیا گیا ہے۔

مسلح افواج اخراجات کی  تفصیل تیار کرتی ہیں اور اس تفصیل کو ریاستی حکومت کے حوالے کردیتی ہیں۔اچھی طرح جانچ پڑتال کے بعد ریاستی حکومت ان بلوں کو وزارت داخلہ کو بھیج دیتی ہے تاکہ ان کے عوض رقم مل جائے۔

فوج اور بحریہ بھی کیرلا میں سیلاب کے سلسلے میں دی گئی امداد کے تعلق سے اخراجات کی تفصیل تیار کررہے ہیں۔

رکشا راجیہ منتری ڈاکٹر سبھاش بھامرے نے آج راجیہ سبھا میں جناب ایلا مارم کریم کے سوال کے تحریری جواب میں یہ اطلاع دی۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More