22 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

کھیل کود کے مرکزی وزیر جناب کرن رجیجو نے 200 کلو میٹر طویل ’فٹ انڈیا واکاتھون‘ کو جھنڈی دکھا کر رخصت کیا

Urdu News

نئی دہلی، کھیل کود کے مرکزی وزیر جناب کرن رجیجو نے بالی ووڈ اداکار وِدیوت جاموال کے ساتھ 31 اکتوبر، 2020 کو راشٹریہ ایکتا دیوس (سردار ولبھ بھائی کا یوم پیدائش) کے موقع پر راجستھان کے جیسلمیر میں 200 کلو میٹر طویل ’فٹ انڈیا واکاتھون‘ کو جھنڈی دکھا کر رخصت کیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001W2RW.jpg

اس واکاتھون کا انعقاد انڈو تبتی بارڈر پولیس (آئی ٹی بی پی) کے ذریعہ کیا گیا ہے۔ یہ واکاتھون 3 دنوں تک چلے گی، جس میں 200 سے زائد آئی ٹی بی پی کے جوانوں اور مختلف مرکزی مسلح پولس دستے (سی اے پی ایف) کا عملہ 200 کلو میٹر سے زیادہ دوری تک پیدل مارچ کرے گا۔

واکاتھون مارچ دن رات جاری رہے گا اور بھارت ۔ پاکستان سرحد کے ساتھ واقع تھار ریگستان کے ٹیلوں سے ہوکر گزرے گا۔

اس مارچ کے ٹریک کا بیشتر حصہ بین الاقوامی سرحد کے ساتھ ہے، جو متعدد جنگوں کے لئے جانا جاتا ہے۔ اس راستے میں آنے والا کشن گڑھ قلعہ ایک اہم مقام ہے۔

کھیل کود کے وزیر کرن رجیجو نے بھی سلامتی دستوں کے ساتھ واکاتھون کی شروعاتی چند کلو میٹر کی پیدل دوری طے کی۔ انہوں نے کہا، ’’یہ ہمارے وزیر اعظم کی سوچ ہے کہ فٹ انڈیا تحریک کو ایک عوامی تحریک بنایا جائے اور اسے ملک کے ہر کونے میں لے جایا جائے۔ سلامتی دستے خود فٹ ہیں تاہم جیسلمیر کی سرحدوں پر 200 کلو میٹر تک پیدل چلنے سے ان کا مقصد ملک کے ہر ایک شہری کو ترغیب فراہم کرانا ہے کہ اگر وہ 200 کلو میٹر کو واکاتھون کے تحت پیدل چل کر پورا کر سکتے ہیں تو ہر ایک شہری بھی کسی نہ کسی طرح فٹنس حاصل کر سکتا ہے۔‘‘

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002C2YU.jpg

اداکار اور فٹنس کے لئے مشہور وِدیوت جاموال نے کہا، ’’یہ ایک بڑی پہل قدمی ہے جسے حکومت نے شروع کیا ہے، اور فٹ انڈیا تحریک کو ملک کے کونے کونے تک پہنچانے کے لئے صرف اتنا ہی کافی نہیں کہ فٹنس سے متعلق تقاریب کا انعقاد محض شہری مراکز اور بڑے شہروں میں  کیا جائے، بلکہ یہ پروگرام چھوٹے مقامات پر بھی کرائے جانے چاہئیں۔ چونکہ یہ تقریب ایک ریگستانی علاقے میں منعقد کی جا رہی ہے، اس سے ثابت ہوتا ہے کہ حکومت اس پہل قدمی کو ملک کے کونے کونے تک لے جانے کے لئے سنجیدہ ہے۔‘‘

آئی ٹی بی پی کے علاوہ، بارڈر سکیورٹی فورس (بی ایس ایف)، سینٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف)، نیشنل ڈیزاسٹر ریلیف فورس (این ڈی آر ایف)، ریپڈ ایکشن فورس (آر اے ایف)، آسام رائفلز اور نیشنل سکیورٹی گارڈ (این ایس ایف) کے افسران کی بھی اس واکاتھون میں نمائندگی رہی۔

’فٹ انڈیا واکاتھون‘ کا مقصد بھارت میں فٹ اور صحت مند طرز زندگی کے بارے میں بیداری پیدا کرنا ہے۔ یہ حال ہی میں اختتام پذیر ہوئی ’فٹ انڈیا فریڈم رن ‘ کے بعد اسی کے طرز پر کی ایک مہم ہے جس میں پورے بھارت سے 6.5 کروڑ عوام نے شرکت کی تھی۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More