30 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

کھوجی گئی چھوٹی فیلڈ پالیسی کے تحت 69 کھوجے گئے چھوٹے کنوؤں / متعلقہ تلاش کو منظوری

Urdu News

نئی دہلی،  پیٹرولیم اور قدرتی گیس کے وزیر  جناب دھرمیندر پردھان نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں بتایا ہے کہ تیل اور گیس کی گھریلو پیداوار   بڑھانے  کی غرض سے   حکومت نے ماہ ستمبر ، 2015 ء میں او این جی اور او آئی ایل کے صلاح و مشورے سے   کھوجے گئے 69 چھوٹے فیلڈ اور او این جی سی اور او آئی ایل  کے متعلقہ  تلاش  والے مقامات کے سلسلے میں   ایک  پالیسی  کو منظوری دی تھی ۔   یہ وہ مقامات تھے ، جہاں سے پیداوار کا سلسلہ  شروع نہیں کیا گیا تھا ۔  اس پالیسی کے تحت حکومت نے  بین الاقوامی مسابقتی بولیوں کے توسط سے  ترقیات کے مقصد سے 30 ٹھیکے دیئے ہیں  ۔ اب اس پالیسی کی توسیع   غیر  نگرانی والے کنوؤں اور چھوٹے کنوؤں تک کر دی گئی ہے  اور اس سلسلے میں پی ایس سی  ریجیم اور نامزدگی ریجیم دونوں پر عمل کیا گیا ہے ۔  کھوجے گئے  چھوٹے کنوؤں سے متعلق پالیسی  مرحلہ دو کے تحت  9 اگست ، 2018 ء کو حکومت نے  59 کھوج  کے سلسلے میں  بولی لگانے کے لئے 25 ٹھیکوں کو شامل کر دیا ہے ۔ اس سلسلے میں آخری تاریخ  18 دسمبر ، 2018 ء مقرر کی گئی ہے ۔ یہ پالیسی اس مقصد سے وضع کی گئی ہے کہ ایسے چھوٹے کنوؤں اور فیلڈس سے پیداوار شروع کی جائے ، جن سے ابھی تک  پیداوار حاصل نہیں کی جا رہی ہے تاکہ گھریلو پیمانے پر تیل اور گیس کی پیداوار کو منظم بنایا جا سکے ۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More