34 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

کووڈ نے قوت مدافعت پیدا کرنے اور صحت مند طرز زندگی کی تلاش کے لئے یوگ ، آیوروید اور قدرتی طریقہ علاج میں دنیا بھر کی دلچسپی پیدا کردی ہے:ڈاکٹر جتیندر سنگھ

Urdu News

نئی دہلی، شمال مشرقی خطے کی ترقی کے مرکزی وزیر مملکت (آزادنہ چارج)، عملے ، عوامی شکایات، پنشن،  ایٹمی توانائی اور خلائی امو ر کے وزیر مملکت  ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے   کہا کہ کووڈ نے قوت مدافعت پیدا کرنے اور صحت مند  طرز ندگیکی تلاش کے لئے  یوگ ، آیوروید اور    قدرتی  طریقہ علاج میں دنیا بھر کی دلچسپی   پیدا کردی ہے۔   ایسوچیم کے زیر اعتماد    عالمی آیوش میلے میں     ورچوئل طریقے سے  اپنے افتتاحی خطاب میں انہوں نے کہاکہ  گزشتہ  4-5 ماہ میں   مغربی دنیا  متبادل طب کے   بہترین طریقہ علاج کو  تلاش کرنے کے لئے    ہندستان کا رخ کررہی ہے۔

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا  کہ نیا ہندستان   حفظان صحت  یا صحت کی دیکھ بھال میں    آتم نربھر بن جائے اور روایتی  ادویات کے نظام کے ذریعہ   مدافعتی  بوسٹر میکانزم کی فراہمی میں بھی  اپنا تعاون دے گا۔  انہوں نے کہا، کووڈ نے  اینٹی گریٹیڈ ہیلتھ کیئر کی  خوبیوں  کو  دہرایا ہے اور اس پر  ایک نیا تجزیہ کیا ہے    اور اس کو عالمی صحت ادارہ (ڈبلیو ایچ او) کا حصہ   بنانے کی ضرورت پر زور دیا ہے

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ جب تک نریندر مودی نے ہندستان کے وزیر اعظیم کا عہدہ سنبھالا ہے،  تب سے وہ   میڈیکل منجمنٹ کے   دیسی نظام کی   خوبیوں کو مرکزی سطح پر لائے ہیں۔   یہ مودی ہی تھے،  جنہوں نے  یوگ کا عالمی دن منانے کے لئے    اقوام متحدہ نے متفقہ     قرار داد  پیش کی، جس کے نتیجہ میں  یوگ پوری دنیا کے ہر گھر میں پہنچ گیا۔  انہوں نے  کہا   ہی ایک بار پھر   وزیراعظم  مودی ہی تھی،   جنہوں نے دیسی  نظام میڈیکل سسٹم کی اہمیت کو     مدنظر رکھتے ہوئے،   آیوش کی ایک    الگ وزارت   تشکیل دی۔

مرکزی وزیر نے کہا کہ    ہندستان کے    ہمالیہ،   پہاڑی  اور شمال مشرقی ریاستوں میں   دواؤں کی جڑی بوٹیوں اور پودوں کا مالا مال ذخیرہ ہے اور   انہوں نے   تمام     اسٹیک ہولڈررس سے    درخواست کی ہے کہ   وہ ان کا استعمال  کریں  اور  عالمی سطح پر   اس کو    فروغ دیں۔

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے  اعلی صنعتی ادارے ایسوچیم ( ایسوسیٹ چیمبرس آف کامرس اینڈ انڈسٹری آف انڈیا) کے صدر  ڈاکٹر نرنجن  ہیرا نندانی اور ایسوچیم کے  سکریٹری جنرل ،  دیپک سود کو گلوبل آیوش میلے کے انعقاد کے لئے  مبارک باد پیش کی  اور ان پر زور دیا کہ    وہ ورچوئل طریقے سے  وبا کے دوران  اسے واقعی اسے عالمی بنائیں۔

وزارت آیوش کے سکریٹری جناب کوٹچا نے کہاکہ حکومت  مشن آتم نربھر  بھارت کے تحت چار ہزار کروڑ روپے کی لاگت سے  دس لاکھ ہیکٹیئر رقبے میں   ادوایاتی پودوں کو اگانے پر سرگرمی سے غور کررہی ہے۔

 اپنے خطاب میں ،  آچاریہ   بال کرشنن نے کہا کہ پتانجلی  عالمی سطح پر  آیوروید کے فروغ کے لئے بھر پور طریقے سے کام کررہی ہے اور تمام اسٹیک ہولڈر کو ہر طرح کے تعاون کا وعدہ کیا ہے۔

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نےا  س موقع پر میڈیکل  پلانٹ سے متعلق  ایسوچیم، نابادڈ نولج کی رپورٹ بھی جاری کی۔ گجرات نے  یوسف شیخ کے    ایک نئے  مینوفیکچرنگ یونٹ کا ای افتتاح بھی کیا۔

پدم شری  ایچ آر  ناگیندر ، یوگا تھیراپسٹ  ، اکیڈمک  ،  مصنف  اور بنگلورو میں واقع   جانے مانی یونیورسٹی سوامی  وویکا  نند یوگا انوسندھان  بھون (ایس –بی وائی اے ایس  اے) کے  بانی    وائس چانسلر ،   سبھی   سبھانسا گروپ کے بانی چیرمین ڈاکٹر محمد مجیب ،  صنعت کے قائدین اور شرکار مختلف ممالک سے ویبنار میں شامل ہوئے۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More